غزہ میں دہشت گرد اسرائیل کی جارحیت جاری ہے اور تازہ حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔فلسطینی میڈیا کے مطابق صہیونی فضائی حملے میں غزہ سٹی کے پولیس چیف شہید ہو گئے۔ قابض فورسز نے کرنل جمال ابو کمیل کی گاڑی کو ڈرون سے نشانہ بنایا جس میں وہ شہید ہوئے۔حماس کے زیرانتظام وزارت داخلہ نےجمال ابوکمیل کی اسرائیلی حملےمیں شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔قابض اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں بھی 2فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔دوسری جانب اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے گاؤں میں 3 فلسطینی گھروں کا محاصرہ کر لیا ہے اور امریکی سفیر نے ناجائز آبادکاروں کے محاصرے کو ہولناک دہشت گردی قرار دیا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق فلسطینی نژاد امریکی گھرانہ بھی قُصرہ میں نشانہ بننے والوں میں شامل ہے۔ اسرائیلی حملہ آوروں نے فلسطینی خاندانوں کو گھروں میں محصور کر دیا ہے۔