رواں سال کا آخری اور نایاب سورج گرہن،کون سے ممالک میں دن رات میں بدل جائے گا؟

Wait 5 sec.

رواں سال کا آخری اور انتہائی نایاب سورج گرہن آج ہونے جا رہا ہے، جس کے دوران یورپ کے مختلف ممالک سمیت دنیا کے کئی خطوں میں دن کا اجالا لمحوں میں تاریکی میں بدل جائے گا۔تفصیلات کے مطابق رواں سال کا آخری اور انتہائی نایاب سورج گرہن آج ہوگا، اس تاریخی فلکیاتی واقعے کا منظر یورپ کے کئی ممالک میں صدیوں اور دہائیوں بعد دیکھا جا سکے گا، تاہم پاکستان میں رات کے وقت ہونے کے باعث یہ گرہن نظر نہیں آئے گا۔فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرہن کے دوران چاند، سورج اور زمین کے درمیان آ جائے گا، جس کی وجہ سے سورج کی روشنی کچھ دیر کے لیے زمین تک پہنچنے سے رک جائے گی۔ مکمل گرہن کے راستے میں آنے والے علاقوں میں سورج چاند کے پیچھے مکمل چھپ جائے گا اور دن کے وقت غیر معمولی تاریکی چھا جائے گی۔یورپ میں 1999ء کے بعد پہلا موقع گرین لینڈ، آئس لینڈ، شمالی اسپین اور پرتگال میں سورج کو مکمل گرہن لگے گا۔ یورپ کے بعض علاقوں میں سال 1999ء کے بعد پہلی بار مکمل سورج گرہن دیکھا جا رہا ہے۔اسپین میں تقریباً 100 سال (ایک صدی) کے طویل عرصے کے بعد پہلی بار مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا جائے گا۔برطانیہ اور آئرلینڈ سمیت دیگر یورپی ممالک میں جزوی (Partial) سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔یورپی وقت کے مطابق مکمل گرہن کا آغاز رات 8:27 بجے اور جی ایم ٹی کے مطابق شام 6:27 بجے ہوگا۔پاکستانی وقت کے مطابق جزوی گرہن کا آغاز رات 10:34 بجے ہوگا جبکہ مکمل گرہن کا عروج رات 12:12 بجے اور گرہن کا مکمل اختتام رات 2:58 بجے ہوگا۔