ترک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ترک وزارت دفاع کے مطابق صوبہ یالووامیں تربیتی پرواز کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہوا تاہم پائلٹ بروقت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔حادثے کی وجہ کا تعین تفصیلی تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔طیارہ یالووا ایئر فیلڈ کمانڈ میں تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ حاصل کردہ معلومات کے مطابق، فوجی طیارہ یالووا کے Ciftlikkoy ضلع کے Taskopru قصبے میں 18ویں مین جیٹ بیس کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پائلٹ طیارے سے پیراشوٹ کے ذریعے بچ گیا، جب کہ طبی اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں علاقے میں روانہ کردی گئیں۔