ایران خطے میں بدامنی نہیں چاہتا، صدر مسعود پزشکیان

Wait 5 sec.

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے میں بدامنی کا خواہاں نہیں ہے۔یہ بات انہوں نے جاپانی وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں نے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچایا ہے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا، اسرائیل حملوں میں سپریم لیڈر، عام شہریوں اور میناب اسکول کے بچوں کو شہید کیا گیا، جارحانہ کارروائیوں میں شہری بنیادی ڈھانچےکو بھی تباہ کیا گیا۔صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے بین الاقوامی قوانین کے دائرہ کار سے باہر کوئی اقدام نہیں کیا اور ایران نے پڑوسی ملکوں سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے مسلسل کوششیں کی ہیں۔