(13 اگست 2026): پالتو جانور رکھنے سے متعلق قوانین سخت کر دیے گئے، کتے کے بعد اب بلی پالنے سے پہلے بھی لائسنس لینا لازمی ہوگیا۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست لکھنؤ کی حکومت نے میونسپل کارپوریشن کے پیٹ اینیمل لائسنس، کنٹرول اینڈ ریگولیشن بائی لاز-2025 میں نئی ترامیم کر دیں۔قوانین میں نئی ترامیم کے تحت اب کتے کی طرح بلی پالنے کیلیے بھی لائسنس حاصل کرنا ہوگا، مقامی نسل کے کتے کیلیے لائسنس فیس 200 روپے جبکہ غیر مقامی نسل کیلیے یہ فیس 1000 کر دی گئی۔ اسی طرح مقامی یا غیر مقامی بلی کا لائسنس حاصل کرنے کیلیے 500 روپے سالانہ فیس ادا کرنی ہوگی۔نئی ترامیم میں لائسنس نہ بنوانے والوں کیلیے جرمانے مختص کیے گئے ہیں۔ بغیر لائسنس کتا پالنے پر 5000 جبکہ بلی رکھنے پر 1000 روپے جرمانہ ہوگا۔ لائسنس کی تجدید نہ کروانے بھی 50 روپے جرمانہ روزانہ کی بنیاد پر ادا کرنا ہوگا۔قوانین میں نئی ترامیم کے بعد اب پالتو جانور کو عوامی مقامات پر کھلا چھوڑنا ممنوع ہوگا جبکہ ان کے مالکان پر حفاظت، کنٹرول اور صفائی ستھرائی کی پوری ذمہ داری عائد ہوگی، خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ کیا جا سکتا ہے۔