سلامتی کونسل کی جانب سے حوثیوں کے حملوں کی مذمت، سعودی عرب کا خیر مقدم

Wait 5 sec.

ریاض (09 اگست 2026): یو این سلامتی کونسل کی جانب سے حوثیوں کے حملوں کی مذمت کے بیان پر سعودی عرب نے خیر مقدم کیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ارکان کی جانب سے حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں نے 13 جولائی سے سعودی عرب پر میزائل حملے کیے، 22 جولائی سے تجارتی بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔وزارت نے قرارداد 2216 کے تحت یمن کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کے احترام اور خطے کی سلامتی و استحکام کو خطرے میں ڈالنے والی کارروائیوں کی روک تھام پر بھی زور دیا۔حوثی تنظیم سعودی عرب کے خلاف کارروائیاں کس کے احکامات پر کررہی ہے؟سعودی عرب نے جہاز رانی کی آزادی اور سمندری راستوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سلامتی، خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کسی بھی حملے کے خلاف تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔وزارت خارجہ نے یمن میں امن کے قیام کے لیے بین الاقوامی کوششوں اور یمن کی قانونی حکومت کی مستقل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ سعودی عرب کے مطابق یمن میں پائیدار امن و استحکام خطے کی سلامتی اور بحری جہاز رانی کے تحفظ کو مزید مضبوط کرے گا۔