غزہ : سعودی عرب کی امدادی ایجنسی نے غزہ میں بچوں کیلیے اسکول قائم کیا ہے تاکہ جنگ سے متاثرہ بچوں کے لیے تعلیمی مواقع بحال کرنے میں مدد مل سکے۔سعودی عرب کے امدادی ادارے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے جنوبی غزہ میں جنگ سے متاثرہ بچوں کو دوبارہ تعلیم سے جوڑنے اور تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے مکہ اسکول قائم کردیا۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق مکہ اسکول میں ابتدائی طور پر ایک ہزار طلبہ و طالبات کو داخلہ دیا جائے گا جبکہ تدریسی امور کے لیے 32 اساتذہ تعینات کیے گئے ہیں، بعد ازاں اس کی گنجائش بڑھا کر 4 ہزار طلبہ تک کردی جائے گی۔غزہ میں کھانے کی تقسیمدوسری جانب کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے غزہ میں قائم مرکزی کچن نے بھی جنگ سے متاثرہ خاندانوں اور ضرورت مند افراد کی مدد جاری رکھی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مرکزی اور جنوبی غزہ میں کمزور اور متاثرہ خاندانوں میں کھانکے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔یہ دونوں اقدامات غزہ کے لیے سعودی امدادی مہم کا حصہ ہیں، جس کے تحت کنگ سلمان مرکز خوراک، پناہ گاہ، طبی سامان اور دیگر بنیادی ضروریات سمیت مختلف شعبوں میں فلسطینیوں کی مدد کررہا ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے جنگ کے دوران غزہ کے لیے مسلسل انسانی امداد فراہم کی ہے اور فلسطینی علاقے میں امدادی رسائی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ بنیادی خدمات کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔