سعودی عرب نے ایئربیگ کے مسئلے پر ایک اور کمپنی کی ہزاروں گاڑیاں واپس منگوا لیں۔سعودی عرب کی وزارت تجارت نے 27,000 سے زیادہ شیورلیٹ گاڑیوں کو واپس بلالیا ہے جب ڈرائیور سائیڈ ایئربیگ انفلیٹر میں خرابی کی نشاندہی کی گئی ہے۔اس کی وجہ سے حادثے کے دوران کیبن میں دھات کے ٹکڑے لگنے سے شدید چوٹ یا موت کا خطرہ ہو سکتا ہے۔واپس منگوائی گئی 27,360 گاڑیاں شامل ہیں جن میں منتخب شیورلیٹ ٹریکس، کروز اور ایویو ماڈل شامل ہیں۔ وزارت کے مطابق متاثرہ گاڑیوں میں 2010 سے 2017 تک کے ٹریکس ماڈل، 2012 سے 2018 تک کے کروز ماڈل اور 2010 سے 2017 تک کے اییو ماڈل شامل ہیں۔وزارت نے گاڑیوں کے مالکان پر زور دیا کہ وہ Recalls.sa پلیٹ فارم پر اپنا وہیکل آئیڈینٹیفکیشن نمبر (VIN) درج کرکے یہ چیک کریں کہ آیا ان کی کاریں واپسی میں شامل ہیں یا نہیں۔سعودی عرب نے ہزاروں مہنگی گاڑیاں واپس منگوالیں