امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعوی کیا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران سے معاہدے کےلیے بےتاب ہیں۔اخبار نے لکھا کہ صدر ٹرمپ ایران جنگ خاتمے کے لیے جوہری معاہدے کے بغیر بھی سمجھوتے پر آمادہ ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اعلیٰ حکام سے گفتگو میں کہا کہ آبنائےہرمز مکمل کھولنےکی شرط پر ایران سے معاہدے کے لیے تیار ہیں لیکن ایران نے سخت مطالبات پیش کر دیے ہیں۔صدر ٹرمپ کئی ہفتوں سے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت کو ممکنہ کامیابی کے طور پر پیش کرنےکی تیاری کر رہے تھے۔ انہوں نے سینئر معاونین کےسامنے جوہری معاہدے کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے کا امکان ظاہر کیا تھا لیکن ایران کے مطالبات نے سمجھوتے کو مشکل بنا دیا ہے۔ہم فی الحال امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، ایرانی وزیر خارجہ