سعودی عرب : توکلنا ایپ استعمال کرنے والوں کیلیے اہم خبر

Wait 5 sec.

ریاض : سعودی حکومت نے تمام ملکی اور غیرملکیوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم توکلنا ایپ میں مزید آپشن شامل کیے ہیں، جس کو استعمال کرنے سے عوام کو مزید سہولیات میسر ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں سرکاری خدمات کے حوالے سے ’ابشر‘ اور ’توکلنا‘ ایپ کا استعمال بڑھ رہا ہے، سعودی شہری اور مقیم غیرملکی سہولتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل توکلنا ایپ کے ذریعے بہت ساری کی سہولت فراہم کی جاتی رہی ہے تاہم اب اس میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے سعودی عرب کی قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم توکلنا ایپ میں جولائی کے دوران 40 نئی خدمات شامل کردی گئیں، جس کا مقصد شہریوں اور رہائشیوں کے لیے سرکاری خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔توکلنا انتظامیہ کے مطابق نئی خدمات 24 سرکاری اداروں کے تعاون سے متعارف کرائی گئی ہیں۔ اس اقدام کے تحت صارفین مختلف سرکاری خدمات ایک ہی متحدہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کرسکیں گے۔نئی خدمات فراہم کرنے والے اداروں میں وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات، وزارت حج و عمرہ، وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی، سعودی ٹورازم اتھارٹی، جنرل اتھارٹی برائے رئیل اسٹیٹ، سعودی اسٹینڈرڈز، میٹرولوجی اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن اور کنگ عبدالعزیز سٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سمیت متعدد جامعات اور دیگر سرکاری ادارے شامل ہیں۔اس سے قبل جون میں بھی 40 سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش اداروں نے توکلنا ایپ میں 160 نئی خدمات شامل کی گئی تھیں۔ان خدمات کا تعلق تعلیم، صحت، بلدیات و ہاؤسنگ، انصاف، ماحولیات، ٹرانسپورٹ، معیشت، روزگار، سماجی تحفظ اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں سے تھا۔