امریکی ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی کی خبریں منظر عام پر آنے پر صدر ٹرمپ برہم

Wait 5 sec.

واشنگٹن(7 اگست 2026):  امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی سے متعلق خبریں سامنے آنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہتھیاروں کے ذخائر سے متعلق حساس معلومات کے منظرِ عام پر آنے سے امریکا دنیا بھر میں کمزور دکھائی دیتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت امریکا ایران پر دباؤ بڑھا کر ایک نئے معاہدے کی کوشش کر رہا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ کے اجلاس کے دوران بھی صدر ٹرمپ نے اس صورتحال پر اپنی سخت ناراضی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ ہتھیاروں کے ذخائر کی اصل صورتحال سے پہلے ہی مکمل طور پر آگاہ تھے۔حکام کے مطابق صدر اس بات پر ناخوش ہیں کہ ہتھیاروں کے ذخائر سے جڑی معلومات میڈیا تک کیسے پہنچیں۔امریکی حکام کا مزید کہنا ہے کہ ان معلومات کے لیک ہونے سے بین الاقوامی سطح پر امریکا کا مضبوط مؤقف اختیار کرنے کی کوششوں کو دھچکا لگ رہا ہے اور یہ کوششیں متاثر ہو رہی ہیں۔