بھارت : طلبہ مارچ کے دوران نیہا بورا پر حملہ، ویڈیو وائرل

Wait 5 sec.

رانچی : بھارت میں طلبہ تحریک کی مرکزی رہنما نیہا بورا نے خود پر سیاہی پھینکے جانے کے واقعے پر کہا ہے کہ ہم اسی روشنائی سے تاریخ لکھیں گے۔بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں طلبہ کے احتجاجی مارچ کے دوران جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی طالبہ اور آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (اے آئی ایس اے) کی صدر نیہا بورا پر روشنائی پھینکنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے موقع پر جائے وقوعہ سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ دیگر خواتین مظاہرین کے ہمراہ برسا منڈا اسٹیڈیم سے جھاڑکھنڈ اسمبلی کی جانب مارچ کررہی تھیں کہ ایک شخص نے ان پر روشنائی پھینک دی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ واقعے کے دوران انہیں اور تقریباً 20 دیگر خواتین مظاہرین کو بھی نشانہ بنایا گیا۔بعد ازاں نیہا بورا نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کے چہرے، گردن اور کپڑوں پر سیاہ روشنائی نمایاں تھی۔For those who wanted a closer view of how ink was thrown at AISA’s fraud Neha Bora, here’s the video.The ink was thrown straight at her face pic.twitter.com/hZcrkHRDZo— Amit Kumar Sindhi (@AMIT_GUJJU) August 7, 2026 انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ روشنائی سے انہیں شرمندہ کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ اسی روشنائی سے مستقبل اور تاریخ لکھنے کا عزم رکھتی ہیں۔نیہا بورا نے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ حراست میں لیے گئے شخص کا نام امر ناتھ پانڈے ہے اور اس کا تعلق آر ایس ایس سے ہے۔ان کے مطابق مبینہ حملے کے بعد مذکورہ شخص نے مذہبی نعرہ بھی لگایا، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔بھارتی طالبہ نے مودی کے گودی میڈیا کے جھوٹ بے نقاب کردیے