انقرہ (11 اگست 2026): ترکیہ میں ہونے والے نیٹو اجلاس میں شرکت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرک میں چھپ کر خفیہ طیارے تک پہنچے۔ایران کا خوف یا پھر کچھ اور، ٹرمپ فوڈ ٹرک کے میں چھپ کر خفیہ طور پر ملٹری جیٹ تک پہنچے، ایران کے ممکنہ حملے سے بچنے کے لیے ترکیہ سے برطانیہ روانہ ہوئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے گزشتہ ماہ ترکیہ میں ہونے والے نیٹو اجلاس میں شرکت کی تھی، وہاں سے ان کی واپسی انتہائی خفیہ طریقے سے ہوئی۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر گزشتہ ماہ ترکیہ سے برطانیہ کا سفر خفیہ فوجی پرواز کے ذریعے کیا۔رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نیٹو سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے انقرہ پہنچے تھے، جہاں انہوں نے قطر کی جانب سے فراہم کردہ جدید طیارہ استعمال کیا۔تاہم ترکیہ سے روانگی کے وقت ٹرمپ میڈیا کے سامنے ایئر فورس ون میں سوار ہوئے، چند منٹ بعد انہیں خفیہ طور پر ایک کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے امریکی فضائیہ کے سی تھرٹی ٹو اے طیارے تک پہنچایا گیا، جس کے ذریعے انہوں نے برطانیہ کا سفر کیا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس خفیہ مشن کی پہلے اطلاع نہیں دی گئی تھی جب کہ اس مشن کو صحافیوں سمیت وائٹ ہاؤس کے عملے کے کچھ ارکان سے بھی پوشیدہ رکھا گیا تھا۔ہٹ لسٹ پر ہوں، میرا قتل ہوا تو ایران پر۔۔۔ ٹرمپ کا بڑا اعلان