تہران : ایرانی صدرمسعودپزشکیان نے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای سے 7 گھنٹے طویل ملاقات میں عوامی مشکلات اور حکومتی کوتاہیوں پر شرمندگی کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سپریم لیڈر رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای سے 7 گھنٹے طویل تفصیلی ملاقات کی، جس میں ملکی مسائل، معاشی مشکلات، روزگار، رہائش اور عالمی پابندیوں سے پیدا ہونے والے حالات پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے قومی اتحاد اور یکجہتی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن ملک میں تفرقہ پیدا کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اندرونی اختلافات کے باوجود دنیا کو ہمیشہ ایک متحد ایران کا پیغام جانا چاہیے۔اس موقع پر صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عوامی مسائل اور حکومتی کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مشکلات اور نقائص پر شرمندہ ہیں، تاہم حکومت عوام کے مسائل حل کرنے اور ان کی زندگی میں آسانیاں لانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔