پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ کی وجہ سے آج بھی اب تک کوئی کارروائی نہیں ہو پائی ہے۔ لوک سبھا کی کارروائی تو آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد 2 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی، جبکہ راجیہ سبھا کی کارروائی وقفہ وقفہ پر 2 بار چلانے کی کوشش کی گئی، لیکن ناکامی ہاتھ لگی۔ راجیہ سبھا کی کارروائی آج صبح پہلے تو 12 بجے تک کے لیے ملتوی کی گئی، اور 12 بجے جب کارروائی شروع ہوئی تو ہنگامہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے کارروائی کو 2 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔लोकसभा अध्यक्ष ओम बिरला ने सत्ता पक्ष और विपक्ष, दोनों के सांसदों से विरोध-प्रदर्शन रोककर सदन की कार्यवाही सुचारु रूप से चलने देने की अपील की।इसके बावजूद सांसदों का विरोध जारी रहा, जिसकी वजह से लोकसभा की कार्यवाही आज दोपहर 2 बजे तक स्थगित कर दी गई।@ombirlakota @LokSabhaSectt… pic.twitter.com/PO3zAoa0CZ— डीडी न्यूज़ (@DDNewsHindi) August 11, 2026لوک سبھا میں آج صبح جب کارروائی شروع ہوئی تو اسپیکر اوم برلا نے کوشش کی کہ برسراقتدار اور حزب اختلاف دونوں بہتر ماحول میں بحث کا حصہ بنیں۔ حالانکہ یہ کوشش ناکام ثابت ہوئی۔ انھوں نے لوک سبھا کی کارروائی شروع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’وقفہ سوالات کے اندر صرف وقفہ سوالات ہوگا۔ یہ سہولت سبھی کو دے رکھی ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ملک کی عوام چاہتی ہے کہ ایوان چلے۔ میں نے سبھی سے گزارش کی ہے کہ ایوان چلے اور بحث ہو۔‘‘ اس گزارش کے بعد بھی ہنگامہ والے حالات ایوان زیریں میں بنے رہے، اور نتیجۂ کار کارروائی 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔'चंदा चोर कहां मिलेंगे - BJP के दफ्तर में' संसद परिसर, दिल्ली pic.twitter.com/YJvkZ5Z1sh— Congress (@INCIndia) August 11, 2026قابل ذکر بات یہ ہے کہ آج پارلیمنٹ احاطہ میں برسراقتدار طبقہ اور حزب اختلاف طبقہ دونوں کے ہی اراکین پارلیمنٹ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دکھائی دیے۔ برسراقتدار طبقہ جھارکھنڈ میں طلبا تحریک کی حمایت میں احتجاج کر رہے تھے، جبکہ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ گزشتہ دنوں کی طرح دہلی میں طلبا پر ہوئی پولیس بربریت اور رام مندر میں چندہ چوری معاملہ پر احتجاج کر رہے تھے۔ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے ’چندہ چورہ کہاں ملیں گے، بی جے پی کے دفتر میں‘ نعرہ بھی لگایا اور امت شاہ سے طلبا پر ہوئی بربریت کا جواب بھی مانگا۔हमारे तीन मुद्दे हैं-1. छात्रों के ऊपर लाठी-गोली किसने चलवाई, अमित शाह सदन में आकर इसका जवाब दें2. पुलिस की बर्बरता के कारण बहुत सारे बच्चे घायल हुए हैं, नरेंद्र मोदी इसके लिए माफी मांगें3. राम मंदिर में हुई 'चढ़ावा चोरी' पर प्रधानमंत्री नरेंद्र मोदी जवाब दें: कांग्रेस… pic.twitter.com/ZhfHqNo30x— Congress (@INCIndia) August 11, 2026اس درمیان کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پارلیمنٹ احاطہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے صاف لفظوں میں کہا کہ ’’ہمارے 3 اہم ایشوز ہیں، جس کی طرف حکومت کو توجہ دینی چاہیے۔‘‘ کانگریس صدر نے جو 3 ایشوز سامنے رکھے، وہ اس طرح ہیں:طلبا کے اوپر لاٹھی-گولی کس نے چلوائی، امت شاہ ایوان میں آ کر اس کا جواب دیںپولیس کی بربریت کے سبب بہت سارے بچے زخمی ہوئے ہیں، نریندر مودی اس کے لیے معافی مانگیںرام مندر میں ہوئی ’چندہ چوری‘ پر وزیر اعظم نریندر مودی جواب دیں۔मैंने पहली बार देखा है कि सत्ता के सांसद विरोध-प्रदर्शन कर रहे हैं। कम से कम हमने उन्हें ऐसा करने के लिए मजबूर तो कर लिया है इसलिए अब अमित शाह सदन में आएं और बयान दें।: कांग्रेस महासचिव एवं सांसद श्रीमती @priyankagandhi जी pic.twitter.com/PRPxeKOR8Q— Congress (@INCIndia) August 11, 2026دوسری طرف کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے پارلیمنٹ احاطہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے برسراقتدار طبقہ کے احتجاجی مظاہرہ پر طنزیہ حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں نے پہلی بار دیکھا ہے جب برسر اقتدار طبقہ کے اراکین پارلیمنٹ احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’کم از کم ہم نے انھیں ایسا کرنے کے لیے مجبور تو کر لیا ہے، اس لیے اب امت شاہ ایوان میں آئیں اور بیان دیں۔‘‘