2 ہزار سال پرانے ڈوبے جہاز کا ملبہ خزانے سمیت دریافت

Wait 5 sec.

روم (10 اگست 2026): اطالوی غوطہ خوروں نے سسلی کے ساحل کے قریب ایک قدیم رومی بحری جہاز کا ملبہ دریافت کیا ہے، جس کے بارے میں خیال ہے کہ یہ 2,000 سال سے زیادہ پرانا ہے۔یہ بحری جہاز سیکڑوں اچھی طرح محفوظ برتنوں سے لدا ہوا پایا گیا، جنھیں شراب اور زیتون کے تیل جیسی اشیا کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔اٹلی کے وزیرِ ثقافت الیساندرو جیولی نے اس ملبے کو ’’حالیہ برسوں میں پانی کے اندر آثارِ قدیمہ کی اہم ترین دریافتوں میں سے ایک‘‘ قرار دیا ہے۔ANCIENT Roman shipwreck with HUNDREDS of amphorae discovered off Sicily pic.twitter.com/9Xp5XDjvk9— RTVisual (@RT_Visual_on_X) August 9, 2026 ماہر پولیس غوطہ خوروں نے ماہی گیروں کی اطلاع پر اس بحری جہاز کو تقریباً 46 میٹر کی گہرائی میں دریافت کیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ملبہ 21 میٹر لمبا اور 6 میٹر چوڑا ہے۔جڑواں بہنوں کا رزلٹ بھی جڑواں، میٹرک میں یکساں نمبر حاصل کیے!وزارتِ ثقافت کے مطابق یہ بحری جہاز دوسری یا پہلی صدی قبل مسیح کا ہے۔ ماہی گیر اور آزاد غوطہ خور جیاکومو ڈی مولا نے بتایا کہ مزارا ڈیل والو کے قریب سمندر کی تہہ کا جائزہ لیتے ہوئے وہ اچانک اس تاریخی بحری جہاز تک پہنچے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اپنے اسکینر پر ایک ایسی چیز دیکھنے کے بعد، جو ایک بڑی چٹان معلوم ہوتی تھی، انھوں نے غوطہ لگا کر اس کی تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا۔غوطہ خوروں نے جہاز کے ملبے میں سیکڑوں ایمفورا دیکھے، یہ قدیم دور میں اشیا ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے لمبے سرامک مرتبان ہیں، جن میں زیادہ تر شراب، تیل یا اناج رکھا جاتا تھا۔ انھوں نے کہا ’’یہ بیان کرنا مشکل ہے کہ تقریباً 20 صدیوں میں ان اوّلین انسانوں میں شامل ہونے کا احساس کیسا ہے جنھوں نے اس جگہ کو دوبارہ دیکھا ہے۔‘‘انھوں نے ملبے کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی، جس میں مرتبانوں کے درمیان رہنے والی اییل مچھلیاں، اسنیپر مچھلیاں اور ’’بے شمار سمندری حیات‘‘ دکھائی دیتی ہیں۔ انھوں نے لکھا ’’سمندر ہمیں حیران کرنا کبھی نہیں چھوڑتا۔‘‘حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران اسے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے، جب کہ ماہرین ملبے کی نوعیت کا تعین کرنے اور اس میں موجود سامان کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے کام کریں گے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ بحیرۂ روم کی سمندری تہہ پر اسی نوعیت کے بہت سے قدیم بحری جہازوں کے ملبے بکھرے ہوئے ہیں۔2023 میں روم کے شمال مغرب میں پہلی یا دوسری صدی قبل مسیح کا ایک اور بحری جہاز دریافت کیا گیا تھا، وہ بھی سیکڑوں ایمفورا سے لدا ہوا تھا۔2018 میں بلغاریہ کے ساحل کے قریب 2,400 سال سے زیادہ پرانا ایک یونانی تجارتی بحری جہاز اپنی ایک جانب پڑا ہوا دریافت کیا گیا تھا۔ اس وقت اسے دنیا کا قدیم ترین معلوم محفوظ بحری جہاز کا ملبہ قرار دیا گیا تھا۔