دہلی کی طرف بہار میں بھی تعلیمی نظام کے خلاف آواز بلند کرنے والے طلبا و طالبات پر ظلم و بربریت کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس سے متعلق آج ایک اہم پریس کانفرنس کانگریس کے ذریعہ منعقد کی گئی۔ اس پریس کانفرنس میں رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے کچھ ایسی باتیں سامنے رکھیں، جو کہ فکر انگیز ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ بجرنگ دل، وی ایچ پی اور سادے لباس میں گھومنے والے غنڈے طالبات سے معافی منگواتے ہوئے نظر آئے، اور یہ حرکت غلط ہے۔• बजरंग दल, VHP और सादे लिबास में घूमने वाले गुंडे जिस तरह से बच्चियों से माफी मंगवा रहे हैं- वो गलत है• सरकार कमिश्नरी या जिले में एग्जाम सेंटर बनाए, ताकि बच्चों का खर्च न बढ़े और मुसीबतें कम हों• सरकार गरीब बच्चों के लिए एक अच्छा 'ऑनलाइन एजुकेशन प्लेटफॉर्म' बनाए, ताकि… pic.twitter.com/jbRG1qN1XV— Congress (@INCIndia) August 10, 2026دراصل بہار کی راجدھانی پٹنہ اور سیوان میں مظاہرین طلبا پر ہوئی کارروائی کے بعد کانگریس نے ایک ’فیکٹ فائنڈ کمیٹی‘ بنائی تھی، جس میں پپو یادو کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ آج اس فیکٹ فائنڈ کمیٹی کے اراکین نے دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کر کئی اہم حقائق سامنے رکھے۔ پپو یادو نے خاص طور سے طالبات کے ساتھ ہوئی بدسلوکی پر افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ یہ بچیاں تعلیمی نظام میں بہتری کا مطالبہ کر رہی تھیں، ان کے ساتھ غنڈہ گردی کی گئی ہے۔ انھوں نے تعلیمی نظام میں بہتری کے حوالہ سے کہا کہ ’’حکومت کمشنری یا ضلع میں امتحان سنٹر بنائے تاکہ بچوں کا خرچ نہ بڑھے اور مصیبتیں کم ہوں۔ حکومت غریب بچوں کے لیے ایک اچھا ’آن لائن ایجوکیشن پلیٹ فارم‘ بنائے تاکہ بہتر اساتذہ اچھے سے پڑھائی کرا سکیں۔‘‘ انھوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ’’حکومت منظم طریقے سے ’امتحان کیلنڈر‘ جاری کرے۔‘‘बिहार के युवाओं पर AK-47 चलाई गई। युवा गोलियों से घायल हुए, उनका खून बहा और खासकर ये मामला सीवान का है।बिहार पुलिस ने पूरे प्रदेश में छात्रों-युवाओं को हिरासत में लिया। देश में छात्र हक के लिए आवाज उठा रहे हैं तो उनपर बर्बरता करने का आदेश किसके इशारे पर दिया जा रहा है।… pic.twitter.com/pfRfQZMw0c— Congress (@INCIndia) August 10, 2026اس سے قبل بہار کانگریس انچارج شری کرشن الاورو نے میڈیا اہلکاروں کو بتایا کہ ’’بہار کے نوجوانوں پر اے کے-47 چلائی گئی۔ نوجوان گولیوں سے زخمی ہوئے، ان کا خون بہا اور خصوصاً یہ معاملہ سیوان کا ہے۔‘‘ انھوں نے بتایا کہ بہار پولیس نے پوری ریاست میں طلبا و نوجوانوں کو حراست میں لیا۔ انھوں نے سوال کیا کہ ملک میں طلبا حق کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں، تو ان پر بربریت کرنے کا حکم کس کے اشارے پر دیا جا رہا ہے؟ بہار میں طلبا کے ساتھ جو کیا گیا، اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ حکومت کی کیا منشا تھی۔ الاورو نے بتایا کہ کانگریس کی طرف سے بہار کے 6 شہروں میں 6 فیکٹ فائنڈنگ ٹیمیں بھیجی گئی تھیں، جن کا کام طلبا، نوجوانوںِ میڈیا اور انتظامیہ سے مل کر یہ پتہ کرنا تھا کہ طلبا کے ساتھ ایسی بربریت کیوں ہوئی اور کس کے کہنے پر کی گئی۔AICC की तरफ से बिहार के 6 शहरों में 6 फैक्ट फाइंडिग टीमें भेजी गई थीं।जिनका काम छात्रों, युवाओं, मीडिया और प्रशासन से मिलकर ये पता करना था कि छात्रों के साथ ऐसी बर्बरता क्यों हुई और किसके कहने पर की गई? : बिहार कांग्रेस प्रभारी @Allavaru जी दिल्ली pic.twitter.com/ka8ZOQmB4L— Congress (@INCIndia) August 10, 2026فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے رکن اور این ایس یو آئی چیف ونود جھاکھڑ نے بھی اپنی باتیں میڈیا کے سامنے رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’بہار میں طلبا و نوجوانوں کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا۔ نوجوانوں کو رات میں حراست میں لیا گیا، ان کی آنکھوں میں پٹی باندھی گئی۔‘‘ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’نوجوانوں کے والدین کی کنپٹی پر بندوق رکھ کر دھمکی دی گئی کہ اگر آپ کے بچے حکومت کے خلاف آواز اٹھائیں گے تو ان کا انکاؤنٹر ہوگا۔‘‘ انھوں نے بتایا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے اراکین نے کئی طلبا سے بات کی اور سب نے یہی کہا کہ انھیں فرضی مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے، لیکن این ایس یو آئی ان سبھی طلبا کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جنگ لڑتی رہے گی۔बिहार में छात्रों और युवाओं के साथ आतंकवादियों जैसा सुलूक किया गया। युवाओं को रात में हिरासत में लिया गया, उनकी आंखों में पट्टी बांधी गई।युवाओं के माता-पिता की कनपटी पर बंदूक रखकर धमकी दी गई कि अगर आपके बच्चे सरकार के खिलाफ आवाज उठाएंगे तो उनका एनकाउंटर होगा।हमने कई छात्रों… pic.twitter.com/1nA6CIdp6m— Congress (@INCIndia) August 10, 2026یوتھ کانگریس صدر اُدے بھانو چب بھی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں شامل کیے گئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ’’نریندر مودی نے اڈانی کو ایک روپے میں ہزار ایکڑ زمین دے دی، لیکن طلبا کو پیلیٹ گن، لاٹھی چارج، اے کے-47 کی گولی اور ایف آئی آر دی جا رہی ہے۔ طلبا کا کہنا ہے کہ اگر انھیں بھی ایک روپے میں امتحان دینے کو مل جائے تو اس سے ان کا بہت بوجھ کم ہو جائے گا۔‘‘ یوتھ کانگریس صدر نے طلبا کے کچھ اہم مسائل بھی میڈیا کے سامنے رکھے اور کہا کہ حکومت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔ नरेंद्र मोदी ने अडानी को एक रुपए में हजार एकड़ जमीन दे दी, लेकिन छात्रों को पैलेट गन, लाठीचार्ज, AK-47 की गोली और FIR दी जा रही है।छात्रों का कहना है कि अगर उन्हें भी 1 रुपए में परीक्षा देने को मिल जाए तो इससे उनका बहुत बोझ कम हो जाएगा।: बिहार में छात्रों पर हुई बर्बरता के… pic.twitter.com/I3SQUU6OFY— Congress (@INCIndia) August 10, 2026