مدھیہ پردیش (11 اگست 2026): برساتی نالے کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران گاڑی پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست مدھیہ پردیش پڑانا قصبے میں پیش آیا، جہاں مذہبی تقریب کے لیے جانے والے ایک خاندان کی وین برساتی نالا عبور کرتے ہوئے اس کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔وین میں 10 افراد سوار تھے، جن میں سے 8 ڈوب کر ہلاک ہو گئے جب کہ دو کو بچا لیا گیا۔حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں اور مقامی شہریوں نے کرین اور رسیوں کی مدد سے وین کو باہر نکالا، لیکن اس کے اندر کوئی شخص موجود نہیں تھا۔ اب تک 8 افراد کی لاشیں نالے سے نکال لی گئی ہیں جبکہ 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق حالیہ تیز بارشوں کے باعث نالے کا پانی سڑک پر آ چکا تھا۔مقامی لوگوں نے ڈرائیور کو بار بار گاڑی روکنے کی ہدایت کی تھی، لیکن ڈرائیور نے ان ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے گاڑی آگے بڑھا دی اور اس دوران تیزی سے بہتا پانی وین کو اپنے ساتھ بہا لے گیا۔ایک عینی شاہد کے مطابق پانی کی سطح اتنی بلند تھی کہ سڑک اور نالے کے درمیان فرق نظر نہیں آ رہا تھا۔ ہم نے چیخ چیخ کر ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی، لیکن اس نے کوئی بات نہیں سنی۔باراتیوں سے بھرا لوڈر رکشہ نہر میں گرنے کا واقعہ، 6 افراد جاں بحق، 9 بچے لاپتہ