کرناٹک میں ووٹر لسٹ کی شفافیت کے لیے ’خصوصی گہری نظرثانی‘ (ایس آئی آر) کا عمل جاری ہے۔ اس درمیان مشہور و معروف اداکار پرکاش راج نے سوشل میڈیا پلیٹ فام کے ذریعہ دعویٰ کیا ہے کہ کرناٹک میں ’ایس آئی آر‘ کے بعد جاری بنگلورو کی ووٹر لسٹ سے ان کا نام ہٹا دیا گیا ہے۔ جن ووٹرز کے ناموں کو ایس آئی آر کے تحت نشان زد کیا گیا ہے، ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی معلومات کی تصدیق کریں اور ووٹر لسٹ میں اپنے نام شامل کرنے کے لیے ضروری قدم اٹھائیں۔Fraand you may chose n deny voting rights of few citizens who may not elect you back to thrown.. but can you stop us from eventually bringing you down from your thrown #justasking pic.twitter.com/S8BpM3CNy0— Prakash Raj (@prakashraaj) August 11, 2026اداکار پرکاش راج نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے ’ایس آئی آر‘ کے عمل میں ہوئی لاپروائی کے بارے میں بتایا ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا ہے کہ ’’دوستوں میں آپ کے ساتھ ایک مذاق شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ میں ان 65 لاکھ ووٹرس میں سے ایک ہوں، جس کے ووٹنگ کا اختیار ’ایس آئی آر‘ کے بعد بنگلورو حلقۂ انتخاب سے ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ اچھا مذاق ہے، کیوں ہے نا؟‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں اسی حلقۂ انتخاب میں پیدا ہوا تھا۔ میں اسی حلقۂ انتخاب میں مقیم رہا۔ میری اسکولنگ، کالج اور تھیٹر سب یہیں پر ہوئے ہیں، اور آپ کی اطلاع کے لیے بتا دوں کہ میں اسی حلقہ انتخاب سے لوک سبھا کے لیے امیدوار بھی رہا ہوں۔‘‘ایس آئی آر کے بعد تمل ناڈو کی ووٹر لسٹ میں بڑی تخفیف، حتمی ووٹر لسٹ سے 74 لاکھ سے زائد نام خارجپرکاش راج نے اپنی پوسٹ میں آگے لکھا ہے کہ ’’خیر یہ مذاق اچھا ہے۔ گیم شروع ہو گیا ہے۔ دیکھتے ہیں کہ اپنا ووٹر آئی ڈی کارڈ واپس پانے کے لیے مجھے کس عمل سے گزرنا ہوگا۔ لیکن ایک چھوٹی سی بات، میرے دوست، آپ اپنی طاقت کا استعمال کر کے کچھ ایسے شہریوں کو ووٹ دینے کے اختیار سے محروم کر سکتے ہیں جو شاید آپ کو منتخب نہ کریں۔ لیکن کیا آپ ہمیں، میرے پیارے دوست، آپ کو اقتدار سے ہٹانے کی ہماری طاقت کا استعمال کرنے سے روک سکتے ہیں؟ بس پوچھ رہا ہوں۔ الوداع۔‘‘واضح رہے کہ ’ایس آئی آر‘ عمل کے دوران بنگلورو کے تقریباً آدھے ووٹر لسٹ سے باہر ہونے والے ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بنگلورو میں رجسٹرڈ تقریباً آدھے ووٹرس اس ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے باہر ہو سکتے ہیں، جسے ایس آئی آر عمل کے دوران 17 اگست کو شائع کیا جانا ہے۔ کرناٹک کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) وی انبوکمار نے کہا کہ ریاست بھر میں نشان زد کیے گئے 1.11 کروڑ ووٹروں میں سے بنگلور میں 1.03 کروڑ ووٹر ہیں، اور اس میں سے 49.42 لاکھ ووٹرس کو ’ابسینٹ، شفٹ، ڈیڈ، ڈپلیکیٹ‘ یا دیگر زمرے کے تحت نشان زد کیا گیا ہے۔