واشنگٹن (8 اگست 2026): نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے زیادہ سے زیادہ تیل کی ترسیل کی اجازت دینے سے آگاہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے ڈی وینس نے کہا کہ امید ہے کہ خلیج سے اتنی ہی مقدار میں تیل اور گیس کی ترسیل ہوگی جتنی تنازع شروع ہونے سے پہلے ہو رہی تھی، خلیجی اتحادی بھی یہی چاہتے ہیں کہ تیل اور گیس کی ترسیل تنازع سے پہلے کی سطح پر آئے۔یہ بھی پڑھیں: دشمن میزائلوں سے ایران کو نہیں جھکا سکتا، صدر مسعود پزشکیاننائب امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم اب صرف باتوں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، ایرانی نظام میں کچھ لوگ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے فیس لینے کی بات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز پر فیس عائد کرنے کا ان کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، آبنائے ہرمز کے معاملے پر دیکھتے ہیں کہ ایرانی حکام کی جانب سے عملی طور پر کیا ہوتا ہے۔