اتر پردیش کے پریاگ راج میں آج طلبا و نوجوانوں کا جوش دیکھتے بن رہا تھا۔ کے پی گراؤنڈ میں جب راہل گاندھی کی آمد ہوئی، تو ہزاروں کی تعداد میں موجود نوجوانوں نے بلند آواز کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ پھر شروع ہوا راہل گاندھی اور طلبا کے درمیان براہ راست تبادلۂ خیال کا سلسلہ۔ ’چھاتروں کی گونج‘ نام سے منعقد اس تقریب میں راہل گاندھی نے طلبا کو کھل کر اپنی بات رکھنے کا موقع ضرور فراہم کیا، لیکن انھوں نے ملک کے نوجوانوں اور طلبا پر زور دیا کہ وہ محبت اور عدم تشدد کے ذریعہ بدعنوان سسٹم کو تبدیل کریں۔'छात्रों की गूंज' बदलाव लाकर रहेगी प्रयागराज, यूपी #ChhatronKiGoonj pic.twitter.com/rka5zuIVfF— Congress (@INCIndia) August 8, 2026راہل گاندھی نے مختلف ریاستوں سے آئے طلبا کے مسائل سننے کے بعد ان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نفرت اور تشدد سے کبھی کام نہیں کریں گے۔ ہم ہندوستان کی ثقافت ’سچائی و عدم تشدد‘ ہے، کسی بھی طالب علم کے دل میں نفرت نہیں، صرف محبت ہونی چاہیے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں پیار اور محبت سے اس بدعنوان سسٹم کو ختم... ٹاٹا، بائے بائے کرنا ہے۔ جو بھی نوجوان اپنے حق کی لڑائی لڑ رہے ہیں، میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔‘‘हम नफरत और हिंसा से कभी काम नहीं करेंगे। हिंदुस्तान का Culture सत्य और अहिंसा का है। किसी भी स्टूडेंट के दिल में नफरत नहीं, सिर्फ मोहब्बत होनी चाहिए।हमें प्यार और मोहब्बत से इस करप्ट सिस्टम को खत्म.. टाटा, बाय-बाय करना है। जो भी युवा अपने हक की लड़ाई लड़ रहे हैं, मैं उनके… pic.twitter.com/HlDRHUddQi— Congress (@INCIndia) August 8, 2026ہزاروں نوجوانوں کی بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے تعلیمی نظام پر اپنی بے باک رائے سامنے رکھی۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ نظام نے روزاگر کے مواقع ختم کر دیے ہیں، یونیورسٹیوں پر قبضہ کر لیا ہے اور نوجوانوں کا مستقبل برباد کر دیا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے اپنی بات کو واضح انداز میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’درد آپ کا، ڈاٹا آپ کا، دولت اُن کی۔ پورا سسٹم بی جے پی-آر ایس ایس-سرمایہ داروں کے فائدے کے لیے چلایا جاتا ہے۔‘‘ انھوں نے اس کی تشریح کرتے ہوئے بتایا کہ ’’1. پیسہ: اڈانی کی آمدنی 10 سال میں 30 گنا بڑھی۔ 2. اقتدار: 10 سالوں میں بی جے پی کا بینک بیلنس 150 کروڑ روپے سے بڑھ کر 10 ہزار کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ 3. سوچ: اداروں میں آر ایس ایس کے پرچارک فِٹ کیے جاتے ہیں۔‘‘ پھر وہ کہتے ہیں کہ ’’بی جے پی-آر ایس ایس کے اس سسٹم نے روزگار ختم کیا، یونیورسٹیوں پر قبضہ کیا، آپ کے اوپر حملہ کیا ہے۔‘‘दर्द आपका - डाटा आपका - दौलत इनकीपूरा सिस्टम BJP-RSS-पूंजीपतियों के फायदे के लिए चलाया जाता है 1. पैसा: अडानी की आमदनी 10 साल में 30 गुना बढ़ी2. सत्ता: BJP का बैंक बैलेंस 10 हजार करोड़ रुपए है 3. सोच: संस्थाओं में RSS के प्रचारक फिट किए जाते हैंBJP-RSS के इस सिस्टम ने… pic.twitter.com/dL4pfZ6y7b— Congress (@INCIndia) August 8, 2026’چھاتروں کی گونج‘ تقریب کے دوران ایک لمحہ ایسا آیا جب تاریکی میں ہزاروں طلبا نے اپنے موبائل کا ٹارچ جلا کر ہر طرف روشنی پھیلا دی۔ یہ نظارہ دیکھ کر راہل گاندھی نے کہا کہ ’’جب چاروں طرف اندھیرا نظر آ رہا تھا، آپ نے روشنی دکھائی، اور وہ کام کیا جو آپ کے والدین نہیں کر سکے... خوف پر قابو پا کر ملک میں تبدیلی لائی۔‘‘ انھوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ملک کے نوجوانوں نے تاریکی میں روشنی جلانے کا کام کیا ہے۔ ہندوستان کے نوجوانوں نے خوف کا سامنا کر ملک کو بدلنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے پُرجوش نوجوان سامعین سے کہا کہ ’’آپ اندھیرے میں مشعل بردار ہیں۔ آپ نے ملک کے نوجوانوں اور طلبا کو بیدار کر دیا ہے۔‘‘देश के युवाओं ने अंधेरे में रोशनी जलाने का काम किया है।हिंदुस्तान के युवाओं ने डर का सामना कर, देश को बदलने का काम किया है।: नेता विपक्ष श्री @RahulGandhi प्रयागराज, यूपी #ChhatronKiGoonj pic.twitter.com/2dxrEHykn8— Congress (@INCIndia) August 8, 2026لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے ہندوستان کے موجودہ نظام پر اپنی فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں نوجوانوں کے لیے کوئی امید نظر نہیں آتی۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’حکومت، سرکاری شعبے کے اداروں، مینوفیکچرنگ اور کارپوریٹ ملازمتوں سمیت روزگار کے تمام مواقع ختم ہو گئے ہیں۔‘‘ ان کے مطابق نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے ناقص نفاذ نے مینوفیکچرنگ کے شعبے کو پوری طرح تباہ کر دیا۔You are India’s spirit.You are India’s future.You are the most beautiful young people in the world.You cannot allow yourselves to hate or become violent.You are a loving generation.Mohabaat Ki Dukaan Kholni HaiAap Ko Pyaar Ke Saath Ladna Hai : LoP Shri @RahulGandhi pic.twitter.com/xI6tg42wsi— Congress (@INCIndia) August 8, 2026اپنے اختتامی پیغام میں راہل گاندھی نے نوجوانوں سے کہا کہ ’’آپ ہندوستان کی روح ہیں، آپ ہندوستان کا مستقبل ہیں، آپ دنیا کے سب سے اسمارٹ نوجوان ہیں۔ آپ خود کو کسی سے نفرت کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے اور نہ ہی خود کو پُرتشدد ہونے دے سکتے ہیں، کیونکہ آپ وہ محبت کرنے والے نوجوان ہیں جو ہر جگہ ’محبت کی دکان‘ کھولیں گے۔‘‘ انہوں نے نوجوانوں سے یہ بھی کہا کہ وہ ہندوستان کی طاقت ہیں، ہندوستان کی قوت ہیں اور ہندوستان کا فخر ہیں۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’آپ کے اندر ذہانت، تخیل اور عظیم صلاحیت موجود ہے، اور اگر یہ ملک آگے بڑھے گا تو یہ آپ کی وجہ سے ہوگا۔‘‘