انقرہ (8 اگست 2026): ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا ہے کہ مکہ باہمی دفاعی معاہدے میں مصر بھی شامل ہو سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ ایران کے خلاف نہیں۔حاقان فیدان نے کہا کہ یہ تکنیکی اعتبار سے نیٹو معاہدے کی شق 5 سے مماثلت رکھتا ہے، مرکزی سیکرٹریٹ اور نیٹو ماڈل کی طرز پر ایک وزارتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ممکن ہے کہ اس دفاعی معاہدے میں مصر بھی شامل ہو جائے۔