بوگوٹا (13 اگست 2026): اے ایف پی نے مقامی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ کولمبیا میں ہولناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہو گئی ہے، 7.4 شدت کے اس زلزلے میں زخمیوں کی تعداد 3500 ہے، جب کہ 500 تاحال لاپتا ہیں۔زلزلے سے متاثرہ کئی علاقوں میں بجلی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی متاثر ہے، کولمبیئن حکام کے مطابق زلزلے سے ہونے والی تباہی اور جانی نقصان کی مکمل تفصیلات سامنے آنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔کولمبیا میں زلزلے کے بعد بدھ کے روز امدادی کارروائیاں اس مرحلے میں داخل ہو گئیں جسے حکام نے ’’آخری مرحلہ‘‘ قرار دیا ہے۔ امدادی کارکن انتہائی اہم 72 گھنٹوں کی مدت ختم ہونے سے قبل منہدم عمارتوں کے ملبے تلے زندگی کے آثار تلاش کرنے میں مصروف ہیں، دوسری جانب کولمبیا کے صدر نے تباہ کن زلزلے کے بعد ملک میں معاشی ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔یہ رواں صدی میں کولمبیا میں آنے والا سب سے شدید زلزلہ ہے، شہر پیریرا میں امدادی کارکنوں نے ایک منہدم بیکری پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، جہاں انھیں یقین ہے کہ پیر کے روز آنے والے زلزلے کے بعد سے ملبے تلے پھنسا ہوا ایک خوانچہ فروش اب بھی زندہ ہو سکتا ہے۔ٹیکساس میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ہلاکتیںامدادی کارکنوں نے بتایا کہ ارتعاش کا پتا لگانے والے آلات کی مدد سے انھیں پابلو لوئیسہ نامی شہری کی جانب سے زندگی کے ممکنہ آثار ملے ہیں، جس کے بعد اس کے پریشان حال رشتہ دار ملبے کے باہر جمع ہو گئے ہیں۔رشتہ داروں نے بتایا کہ جب امدادی کارکنوں نے ملبے کے نیچے پھنسے شخص سے کہا کہ وہ پہلے 2 مرتبہ اور پھر 3 مرتبہ دستک دے تو اس شخص نے بہ ظاہر جواب دیا۔ جائے وقوعہ پر جمع لوگوں نے اس پر خوشی سے تالیاں بجائیں۔زلزلے کو 72 گھنٹے مکمل ہونے والے ہیں، اور یہ وہ مدت سمجھی جاتی ہے جس کے دوران منہدم عمارتوں کے ملبے تلے زندہ افراد کے ملنے کے امکانات سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔