ٹیکساس (13 اگست 2026): امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سلاڈو کے قریب ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں سوار 2 فوجی ہلاک ہو گئے۔روئٹرز کے مطابق فوجی حکام نے بتایا کہ بدھ کے روز امریکی فوج کے دو اہلکار اس وقت ہلاک ہو گئے جب فوج کے فورٹ ہُڈ اڈے سے منسلک ایک اپاچی فوجی ہیلی کاپٹر ٹیکساس کے ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں گھاس کے ایک بڑے رقبے میں آگ بھڑک اٹھی۔بیل کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ حادثہ ریاستی دارالحکومت آسٹن سے تقریباً 60 میل (100 کلومیٹر) شمال میں واقع بیل کاؤنٹی میں پیش آیا۔ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ایکس پر کہا ’’آج فورٹ ہُڈ کی کارروائیوں کے دوران بیل کاؤنٹی میں ایک اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ہماری فوج کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔‘‘ایئرفورس ون دکھاوا! ٹرمپ نے خفیہ طیارے میں سفر کی تصدیق کر دیفورٹ ہُڈ نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ ایک AH-64 اٹیک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا اور دو فوجی ہلاک ہو گئے، تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے کیوں کہ پہلے ان کے اہل خانہ کو اطلاع دی جانی تھی۔آگ پر قابو پانے کے لیے مقامی فائر بریگیڈ کے کئی محکموں نے کارروائی میں حصہ لیا۔ جب کہ فورڈ ہڈ کریمنل انوسٹی گیشن ڈویژن نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ہیلی کاپٹر حادثے کی فوری وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔