برمنگھم (10 اگست 2026): برطانیہ میں ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے ایک شہری شہزاد ملک پر بچوں سے زیادتی کے 3 الزامات عائد کیے ہیں۔ویسٹ مڈلینڈ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے ایلمراک میں ایک بچے پر جنسی حملے کے 3 الزامات میں ایک شخص کے خلاف فردِ جرم عائد کی ہے۔48 سالہ شہزاد ملک کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ تاحال پولیس کی حراست میں ہے اور اسے آج پیر کو برمنگھم مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جانا ہے۔یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی جب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کے حوالے سے مقامی برادری نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔ پولیس نے کہا ہم اس تفتیش میں مقامی برادری کی معاونت کے لیے شکر گزار ہیں اور ان کی مسلسل حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ویسٹ مڈلینڈ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کالج روڈ المراک پر دکان کا مالک بتایا جا رہا ہے۔،