توکلنا ایپ میں مزید 40 خدمات کا اضافہ

Wait 5 sec.

ریاض (11 اگست 2026): توکلنا ایپ نے 24 حکومتی اداروں کے تعاون سے مزید 40 خدمات کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔اخبار 24 کے مطابق توکلنا ایپ نے جولائی میں حکومتی اداروں کے تعاون سے مزید 40 خدمات کے اضافے کا اعلان کیا ہے اور یہ اقدام توکلنا ایپ کے ذریعے دستیاب ڈیجیٹل خدمات کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔وزارتِ داخلہ، وزارت اطلاعات، وزارت حج وعمرہ، وزارت افرادی قوت، سعودی ٹور ازم اتھارٹی، کنگ عبدالعزیز سٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و دیگر سرکاری اداروں کے تعاون سے خدمات کے دائرے کو وسیع کیا گیا ہے۔یہ سروس سرکاری اداروں کے درمیان جاری ہم آہنگی اور ایسی جدید تیکنیکی حل کی فراہمی کا حصہ ہے جو اس سے فائدہ اٹھانے والوں بشمول شہریوں اور رہائشیوں کے تجربے کو آسان بناتے ہیں۔یہ توکلنا ایپ کے ذریعے کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ خدمات تک رسائی فراہم کرتی ہے جو مملکت میں ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے سے متعلق وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔واضح رہے جون کے مہینے میں توکلنا ایپ پر 40 سرکاری، نجی اور غیرمنافع بخش اداروں کے تعاون سے 140 سروسز شامل کی گئی تھیں۔ تعلیم، صحت، بلدیات و ہاؤسنگ، عدل، ماحولیات، ٹرانسپورٹ اور دیگر کے تعاون سے خدمات کو متعارف کرایا گیا۔مسجد نبوی ﷺ جانے والے زائرین کے لیے بڑی خوشخبری!