سعودی عرب میں مخصوص کاسمیٹک پروڈکٹ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ڈی ایف اے) نے یکم جنوری 2027 سے ان کاسمیٹک مصنوعات کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو دواسازی کی مصنوعات سے مشابہ شکلوں جیسے ایمپولز، وائلز اور سرنجوں میں پیک کی جاتی ہیں۔اس حوالے سے کاسمیٹک مصنوعات کے مینوفیکچررز اور درآمدکنندگان کو سرکلر بھی جاری کیا گیا ہے۔ایس ڈی ایف اے کا کہنا ہے کہ کچھ کاسمیٹک مصنوعات ایسی پیکیجنگ میں فروخت کی جارہی ہیں جو دواسازی کی شکلوں بشمول ایمپولز، وائلز اور سرنجوں کی نقل کرتی ہیں۔حکام نے اس طرح کی مصنوعات کی خریدو فروخت کے لیے درج ذیل شرائط کی تعمیل کرنے پر زور دیا ہے۔سرنج کی شکل میں کاسمیٹک مصنوعات کی خرید و فروخت ممنوع ہے۔مندرجہ ذیل ہدایات کو عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں واضح طور پر ہدایات کو بھی پرنٹ کیا جانا چاہیے کہ احتیاط کے ساتھ کھولیں، بیرونی استعمال کے لیے کاسمیٹک مصنوعات ہیں، آنکھوں سے دور رکھیں، انجیکٹ نہ کریں۔31 دسمبر 2026 تک کی رعایتی مدت دی گئی ہے کہ وہ اس سرکلر کے تحت آنے والی مصنوعات کو مارکیٹ سے واپس منگوا لیں اور ان کی حالت کو درست کریں۔سرکلر کی ہدایات کی تعمیل کرنے میں ناکام رہنے والی مصنوعات اور اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔