کولمبیا میں آنے والے تباہ کن زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، متعدد عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں، حادثات میں 111 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق درجنوں عمارتوں کے ملبے تلے کئی افراد دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔کولمبین حکام کے مطابق زلزلے سے ملک کے 6 ہوائی اڈوں کو نقصان پہنچا، متعدد پروازیں معطل ہوگئیں، زلزلے جھٹکے پیرو، ایکواڈور، پانامہ اور وینزویلا میں بھی محسوس کیے گئے۔صوبہ چوکو میں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، منیزالیس شہر میں تاریخی چرچ کے مینار زمین بوس ہوگئے، تباہ ہونے والی عمارتوں اور ملبے کے درمیان متعدد افراد لاپتہ ہیں جن میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔NEW footage is circulating from a magnitude 7.4 earthquake that struck Colombia’s Pacific region today.The epicenter was near San José del Palmar in Chocó department, at a depth of around 96 km.It was felt strongly across much of Colombia—including Bogotá, Medellín, and… pic.twitter.com/X03limcIts— Clash Report (@clashreport) August 10, 2026کولمبیا کے بڑے شہر کیلی میں 20 سے زائد عمارتیں منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ میئر کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے ایک بزرگ خاتون اور ایک کم عمر بچی سمیت بعض افراد کو زندہ نکال لیا ہے۔بحرالکاہل کی اہم بندرگاہ بوناوینتورا میں بھی عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔زلزلے کے باعث دارالحکومت بوگوٹا میں متعدد عمارتیں خالی کرا لی گئیں، جبکہ چوکواور دیگر علاقوں میں بھی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔