پرسٹینا (09 اگست 2026): کوسوو میں اپوزیشن کی ایک رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیر اعظم البن کرتی پر انڈے پھینک دیے اور شیم، شیم کے نعرے لگائے۔البن کُرتی پارلیمان کو بتا رہے تھے کہ جون میں ہونے والے ملک کے قبل از وقت انتخابات کے بعد اسپیکر کے لیے کسی امیدوار کو نامزد کرنے سے پہلے انھیں دوسری جماعتوں سے مذاکرات کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ایسے میں اچانک اتحاد پارٹی کی رکنِ پارلیمان ٹائم کادریجائی نے اپنے بیگ سے انڈے نکالے اور وزیر اعظم پر پھینک دیے، اور چیخ چیخ کر کہنے لگیں ’’شرم کرو، شرم کرو۔‘‘واضح رہے کہ کوسوو تقریباً دو برس سے سیاسی تعطل کا شکار ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ البن کرتی نے اسپیکر کے انتخاب کے لیے مزید وقت مانگا تھا، جون کے انتخابات کے بعد سے پارلیمنٹ اسپیکر منتخب نہیں کر سکی ہے، جس پر اپوزیشن نے اجلاس کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔