بہار: مدھوبنی میں مارننگ واک کے دوران پیش آیا خوفناک سڑک حادثہ، 3 خواتین ہلاک

Wait 5 sec.

بہار کے مدھوبنی ضلع کے بینی پٹی تھانہ علاقے میں اتوار کی صبح سڑک حادثے میں 3 خواتین کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ بینی پٹی اسٹیٹ ہائی وے پر جگدمبا پٹرول پمپ کے پاس اس وقت پیش آیا جب خواتین مارننگ واک کے بعد گھر لوٹ رہی تھیں۔ اسی دوران ایک بے قابو نامعلوم گاڑی نے انہیں کچل دیا۔ حادثے میں تینوں خواتین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ خواتین کی شناخت دھکجری گاؤں کے نوٹولی کی رہائشی ریتا دیوی (42)، کرن دیوی (40) اور پھول دائی دیوی (70) کے طور پر ہوئی ہے۔Madhubani में रफ्तार का कहर, मॉर्निंग वॉक कर रही 3 महिलाओं की सड़क हादसे में मौत; गुस्साए ग्रामीणों ने किया सड़क जाम pic.twitter.com/yagZPb3X6S— News18 Bihar (@News18Bihar) August 9, 2026رپورٹس کے مطابق کچھ خواتین کا ایک گروپ روزانہ کی طرح اتوار کی صبح بھی مارننگ واک کے لیے نکلا تھا۔ صبح کے قریب 6 بجے مارننگ واک کے بعد خواتین گھر لوٹ رہی تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جگدمبا پٹرول پمپ کے پاس سڑک کے کنارے کچھ خواتین تھک کر بیٹھ گئی تھیں۔ اسی دوران رہیکا سے بینی پٹی کی طرف جا رہی ایک کالے رنگ کی نامعلوم گاڑی نے انہیں اپنی زد میں لے لیا۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ تینوں خواتین کو سنبھلنے تک کا موقع نہیں ملا اور ان کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بینی پٹی اور اریر تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ واقعے کے بعد مقامی لوگوں میں شدید غصہ پھیل گیا اور مشتعل لوگوں نے سڑک بلاک کر دی۔پٹنہ میں خوفناک سڑک حادثہ، 26 سالہ نوجوان کی موت کے بعد تشدد والے حالات، 5 گاڑیاں نذر آتش، پولیس پر پتھراؤجگدمبا پٹرول پمپ کے دونوں طرف تقریباً 1-1 کلومیٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ موقع پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ کے افسران لواحقین اور گاؤں والوں سے سے بات چیت کر کے سڑک بلاک ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ فرار گاڑی کے ڈرائیور کی تلاش کے لیے پولیس آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کھنگال رہی ہے۔ واقعے کے بعد نوٹولی گاؤں میں ماتم چھایا ہوا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔