سابق امریکی صدر جو بائیڈن سے متعلق بُری خبر

Wait 5 sec.

واشنگٹن (9 اگست 2026): سابق امریکی صدر جو بائیڈن سے متعلق بُری خبر ہے کہ ان کا کینسر مزید پھیل گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سابق امریکی صدر جو بائیڈن کا پروسٹیٹ کینسر مزید پھیل گیا ہے اور اس کی تصدیق ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے کی ہے۔ہنٹر بائیڈن نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کا کینسر مزید پھیل گیا ہے اور یہ بیماری ان کی ہڈیوں سمیت جسم کے دیگر حصوں تک سرایت کر گیا ہے، جس کے بعد انہیں شدید درد کا سامنا ہے۔ان کے مطابق یہ بیماری انتہائی تکلیف دہ اور کئی حوالوں سے جسمانی طور پر کمزور کردینے والی ہے۔واضح رہے کہ جو بائیڈن نے مئی 2025 میں وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے تقریباً 4 ماہ بعد انکشاف کیا تھا کہ انہیں پروسٹیٹ کینسر کی ایک ’’جارحانہ قسم‘‘ کی تشخیص ہوئی ہے، جو اس وقت ان کی ہڈیوں تک پھیل چکا تھا۔اکتوبر 2025 میں بائیڈن کے ترجمان نے بتایا تھا کہ سابق صدر کینسر کے علاج کے لیے ریڈی ایشن تھراپی اور ہارمون تھراپی کروا رہے ہیں۔وہ 2021 سے 2025 تک امریکی صدر اور اس سے قبل 2009 سے 2017 تک بارک اوبامہ کے نائب صدر رہے تھے۔سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی صدارتی یادداشتوں پر مشتمل کتاب 17 نومبر کو شائع ہونے والی ہے۔