تہران (9 اگست 2026): مجتبیٰ خامنہ ای منظر عام پر آ گئے ہیں اور سپریم لیڈر بننے کے بعد ان کی پہلی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔ایران کی نیم سرکاری ایجنسی مہر نیوز ایجنسی کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ یہ ویڈیو ان کے ایران کے سپریم لیڈر کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی ویڈیو ہے۔اس ویڈیو میں مجتبیٰ خامنہ ای کو ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس میں وہ مکمل صحت یاب دکھائی دے رہے ہیں۔تاہم ویڈیو کس مقام پر اور کس وقت ریکارڈ کی گئی، اس سے متعلق کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو ان کے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد رواں برس مارچ میں ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔تاہم مجتبیٰ خامنہ ای 28 فروری کے امریکا اور اسرائیلی حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد منظر عام پر نہیں آئے تھے اور ان کا نامعلوم مقام پر علاج جاری تھا۔ایرانی سپریم لیڈر گزشتہ ماہ اپنے والد رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔