امریکی سیاست میں بڑی تبدیلی

Wait 5 sec.

کولراڈو (09 اگست 2026): امریکی سیاست میں بڑی تبدیلی دیکھی جا رہی ہے، ڈیموکریٹک پارٹی میں سوشلسٹ گروپ کی مسلسل کامیابیاں سامنے آ رہی ہیں۔ریاست کولوراڈو میں ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدوار نے پرائمری الیکشن بھاری اکثریت سے جیت لیا، ایتھوپین نژاد میلات کیروس نے 15 بار منتخب رکن کانگریس ڈیانا ڈیگیٹ کو شکست دے دی، جس نے کولراڈو کے سیاسی حلقوں کو حیران کر دیا ہے۔میلات کیروس نے ڈیموکریٹک پرائمری میں 13 پوائنٹس کی واضح برتری سے کامیابی حاصل کی ہے، امریکا میڈیا کا کہنا ہے کہ آئندہ صدارتی امیدوار بھی ڈیموکریٹ سوشلسٹ گروپ سے متوقع ہے، جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیموکریٹ سوشلسٹ امریکی نظام کے لیے بڑاخطر ہ ہیں۔واضح رہے کہ میلات کیروس کی فتح اس انتخابی دور میں ڈیموکریٹک پرائمری انتخابات کے دوران انتہائی بائیں بازو کے امیدواروں کی درجنوں فتوحات میں سے ایک ہے، جب کہ ملک بھر میں سوشلسٹ مسلسل عروج حاصل کر رہے ہیں۔امریکا میں کئی ہزار نوکریاں ختم، معیشت کو بڑا جھٹکانیویارک کے بعد اب کولوراڈو جیسی ریاست، جسے مغرب کا دروازہ سمجھا جاتا ہے، میں بھی بائیں بازو کے امیدواروں کی کامیابی اس بات کی نشان دہی کرتی ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی میں یہ رجحان مزید پھیل رہا ہے۔ ڈیموکریٹک رہنماؤں کو یہ تشویش ہے کہ اگر پارٹی نے اپنی بنیادی سیاسی اقدار اور سمت کے بارے میں واضح فیصلہ نہ کیا تو بائیں بازو کی بڑھتی ہوئی مقبولیت مستقبل میں اس کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن سکتی ہے۔سوشلسٹ امیدواروں کی کامیابیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر بائیں بازو کی سیاست بتدریج اپنی سیاسی موجودگی اور اثر و رسوخ بڑھا رہی ہے۔