واشنگٹن (12 اگست 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران صرف باتیں کرتا ہے عمل نہیں، وہ اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر حالیہ پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے اور یہ کنٹرول برقرار رکھیں گے، امریکا کی بحری ناکہ بندی کو ہر کوئی فولادی دیوار کہہ رہا ہے، ایران ہماری اس ناکہ بندی کے خلاف کچھ بھی کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو لاحق خطرے کی اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس اب نہ کوئی بحریہ ہے اور نہ ہی کوئی فضائیہ، اس کے بقیہ سپاہیوں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، پاسداران انقلاب تباہ ہو کر فرار ہو رہے ہیں، ایرانی قیادت کی صورتحال انتہائی غیر یقینی اور ابتر ہو چکی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے پاس کوئی پیسہ نہیں بچا، ان کا پورا ملک تباہ و برباد ہو چکا ہے، تہران کے پاس صرف فیک نیوز اور 300 فیصد سے زائد مہنگائی ہے۔