واشنگٹن (12 اگست 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر صدارتی الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ایک چاہتا ہے تیسری بار صدارتی الیکشن لڑوں مگر قانون اجازت نہیں دیتا۔ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے کئی خطرات کا سامنا رہتا ہے، نیٹو سمٹ کے دوران سیکرٹ سروس کے کہنے پر جہاز تبدیل کر دیا تھا۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر امریکی فوج کو مکمل کنٹرول حاصل ہے، انھوں نے کہا ایران پر اعتماد نہیں کیوں کہ وہ مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، اور وہ 50 سال سے مشرق وسطیٰ میں بدمعاشی کرتا رہا ہے۔ادھر امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں پاناما کے پرچم بردار جہاز کو ناکارہ بنانے کا اعتراف کیا ہے، سینٹکام نے بتایا کہ کارگو جہاز ایم وی ویلانووا کا اسٹیرنگ سسٹم ناکارہ بنایا گیا ہے، جہاز ایرانی بندرگاہ تک جانے کی کوشش کر رہا تھا۔امریکا میں پہلی بار پونے دو لاکھ ویزے منسوخ، وجہ کیا بنی ؟سینٹ کام کے مطابق ایران پر عائد بحری ناکہ بندی پر عمل درآمد جاری ہے، اور مشرق وسطیٰ میں بیس سے زائد امریکی جنگی بحری جہاز تعینات ہیں، بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ ہونے کے بعد سے 55 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا جا چکا ہے، اور وارننگ نظر انداز کرنے پر 2 جہازوں کو ناکارہ بنایا گیا۔