ملک بھر میں ان دنوں مانسون نے تباہناک شکل اختیار کر رکھی ہے۔ بیشتر ریاستوں میں موسلادھار بارش دیکھنے کو مل رہی ہے، جس کی وجہ سے کئی شہروں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور جموں و کشمیر میں بارش کا پانی آفت بن کر برس رہا ہے۔ ان ریاستوں میں جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے جیسے واقعات پیش آئے ہیں، جس سے کئی سڑکیں بند ہیں۔ اس درمیان محکمہ موسمیات نے آج یعنی 12 اگست کے لیے کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔देश के कई हिस्सों में आज (12 अगस्त) दक्षिण-पश्चिम मॉनसून सक्रिय रहने वाला है. मौसम विभाग (IMD) ने कई राज्यों में भारी से बहुत भारी बारिश का अनुमान जताया है. पूर्वी राजस्थान में बारिश का सबसे ज्यादा असर देखने को मिल सकता है. यहां कुछ स्थानों पर अत्यधिक भारी बारिश की भी आशंका है.… pic.twitter.com/cQOcvxeq9J— AajTak (@aajtak) August 12, 2026ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے دہلی-این سی آر میں آج جزوی طور پر بادل چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ آج دہلی میں کم از کم درجہ حرارت 25 اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ دہلی میں بارش کا سلسلہ پورے ہفتے جاری رہنے والا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں 17 اگست تک بوندا باندی اور بارش برقرار رہ سکتی ہے۔ اس دوران تیز بارش کا امکان کم ہے۔اتر پردیش کے کئی اضلاع میں بھی محکمہ موسمیات نے آج بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ مغربی اور مشرقی اتر پردیش میں آج سے 15 اگست کے درمیان دوبارہ بارش کی شدت بڑھ سکتی ہے۔ بہار کے کئی شمالی اور مشرقی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ بہار میں کچھ مقامات پر چھٹ پٹ بارش بھی ہو سکتی ہے۔ جھارکھنڈ کے کئی اضلاع میں بھی بارش دیکھنے کو مل سکتی ہے۔IMD issues Heavy Rainfall & Orange Alerts across multiple states! An Orange Alert for heavy to very heavy rainfall has been issued for East Rajasthan, Madhya Maharashtra, Odisha, Jharkhand, and Gangetic West Bengal today. Heavy rains, thunderstorms, and gusty winds are… pic.twitter.com/prDjbp675B— AIR News Chennai (@AIRNews_Chennai) August 12, 2026محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی راجستھان میں آج بھی انتہائی شدید بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ مدھیہ پردیش میں درمیانی سے شدید بارش کا سلسلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ پنجاب اور ہریانہ کے کئی علاقوں میں آج ہلکی سے درمیانی بارش دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ مغربی بنگال کے گنگا کے میدانی علاقوں اور اڈیشہ میں بہت شدید بارش کا امکان محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے۔ وسطی مہاراشٹر میں بھی بہت شدید بارش ہو سکتی ہے۔ گجرات کے علاقے، کونکن اور گوا میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔شمال مشرقی ہندوستان کے آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور اور تریپورہ میں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ ان ریاستوں میں آج بھی لوگوں کو تیز بارش سے راحت نہیں ملنے والی ہے۔ انڈمان اور نکوبار جزائر، سکم اور اروناچل پردیش میں بھی شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے کئی اضلاع میں تو شدید سے انتہائی شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان دونوں ریاستوں میں بارش کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔