سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے چھوٹے بیٹے ابان کی سڑک حادثے میں موت کے بعد اس کے جنازے اور تدفین کے عمل میں شامل ہونے کے لیے لیے جیل مین بند اس کے دونوں بھائیوں کو پریاگ راج لایا جائے گا۔ علی احمد اور عمر احمد کی پیرول منظور کر لی گئی ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق جھانسی جیل میں بند علی احمد اور لکھنؤ جیل میں بند عمر احمد کو آج رات 8 بجے تک پریاگ راج پہنچنا ہے۔ دونوں کو متعلقہ جیلوں سے ضلع پولیس اپنی نگرانی میں پریاگ راج لے کر آئے گی۔Jhansi, Uttar Pradesh: Police took Ali Ahmed, son of late gangster Atiq Ahmed, from Jhansi jail on parole under strict security to attend the funeral of his younger brother, Abaan Ahmed, in Prayagraj.Abaan died in a car crash on the Kanpur-Jhansi highway while traveling to… pic.twitter.com/ki1MHWl6FQ— IANS (@ians_india) August 8, 2026ابان کی سڑک حادثے میں موت کی خبر کے بعد خاندان میں سوگ کا ماحول ہے۔ خاندان کی طرف سے ابان کی آخری رسومات کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پیرول کے تحت علی احمد اور عمر احمد دونوں کو ابان کے جنازے میں شامل ہونے اور اس کی تدفین مکمل ہونے تک پریاگ راج میں رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے بعد دونوں کو واپس متعلقہ جیلوں میں لے جایا جائے گا۔ دونوں بھائیوں کو پریاگ راج لانے کے دوران پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات رہیں گے۔ اس کے علاوہ پولیس اور انتظامیہ کی نظریں ابان کی آخری رسومات کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے پر بھی رہیں گی۔ ابان احمد کا جسد خاکی جھانسی سے ہٹوا گاؤں پہنچ چکی ہے، ان کی آخری رسومات کساری مساری قبرستان میں ہونی ہے۔عتیق احمد کے چھوٹے بیٹے آبان سمیت 2 افراد کی سڑک حادثے میں موت، جیل میں قید اپنے بھائی سے جا رہے تھے ملنےواضح رہے کہ جمعرات (6 جولائی) کو جھانسی-کانپور ہائی وے پر تیز رفتار کریٹا کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ابان احمد اور سونو کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 3 دیگر نوجوان شدید زخمی ہو گئے تھے۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو فوراً جھانسی میڈیکل کالج لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا علاج شروع کر دیا۔ دوسری جانب بھائی ابان احمد کی موت کی خبر جیسے ہی جھانسی جیل میں بند عتیق احمد کے بیٹے علی احمد کو ملی، تو وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔