ٹرمپ کے اعلیٰ ترین جنرل نے ایران جنگ سےنکلنے کا مشورہ دے دیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن (08 اگست 2026): امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران جنگ مزید نہ بڑھانے کا مشورہ دے دیا ہے۔سی این این کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے نجی طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے کئی اعلیٰ مشیروں پر واضح کیا ہے کہ امریکا کو ایران کے ساتھ جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔جنرل ڈین کین کا کہنا تھا کہ تنازع کو مزید بڑھانے کے لیے زیرِ غور فوجی آپشنز الٹا نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں اور صرف فضائی طاقت کے ذریعے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کردہ اہداف حاصل کیے جانے کا امکان کم ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ذریعے نے دوٹوک انداز میں کہا ’’جنرل ڈین کین جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔‘‘ جنرل کا کہنا ہے کہ ایران جنگ اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے، مزید فوجی کارروائی کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں نئے بال روم کی تعمیر پر ٹرمپ کو عدالتی جھٹکارپورٹ کے مطابق جنرل کین نے سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس سے بھی تشویش کا اظہار کیا، اور کہا کہ ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کیا جانا چاہیے۔وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے ٹرمپ کی قومی سلامتی کی ٹیم میں کین کی خدمات کو سراہتے ہوئے سی این این کو بتایا کہ ’’جنرل کین صدر ٹرمپ کی قومی سلامتی کی ٹیم کے لیے ایک غیر معمولی اثاثہ ہیں، اور آپریشنز ایپک فیوری، مڈنائٹ ہیمر اور ایبسولیوٹ ریزولو کی زبردست کامیابی خود اپنی گواہی دیتی ہے۔‘‘