سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل گنیش کی موت

Wait 5 sec.

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی باندرہ میں واقع رہائش گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر سیکورٹی پر تعینات ایک پولیس اہلکار کی ڈیوٹی کے دوران ہی موت ہوگئی۔ خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ کے مطابق ممبئی پولیس کے سینئر آفیسر نے کانسٹیبل کی شناخت کر دی ہے۔ کانسٹبیل کی شناخت 41 سالہ گنیش کے طور پر ہوئی ہے۔ گنیش کئی برسوں سے سلمان خان کی سیکورٹی پر تعنات تھے اور گھر کے باہر ڈیوٹی دیتے تھے۔ جمعہ کے روز ڈیوٹی کے دوران گنیش کی اچانک طبیعت خراب ہوئی، اور وہ چکر کھا کر زمین پر گر پڑے۔موقع پر موجود دیگر پولیس اہلکاروں اور سیکورٹی اسٹاف نے کانسٹیبل گنیش کو فوراً قریبی اسپتال میں داخل کرایا، لیکن اسپتال میں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اس تعلق سے ممبئی پولیس کے ایک آفیسر نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ابتدائی جانچ کے مطابق کانسٹیبل گنیش کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے، اور اسپتال میں داخل کرانے کے وقت حالت انتہائی نازک تھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی باندرہ پولیس اور سینئر آفیسر موقع پر پہنچے۔سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، اداکار کا ردعمل – ’جتنی عمر لکھی ہے، اتنی ہی رہے گی‘لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی وجوہات کی تصدیق ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ اداکار سلمان خان کو گزشتہ کئی مہینوں سے مسلسل دھمکی مل رہی ہے۔ اس وجہ سے ان کے گھر کے باہر 24 گھنٹے پولیس اہلکار اور ذاتی سیکورٹی اہلکار تعینات رہتے ہیں۔ گنیش بھی اسی سیکورٹی ٹیم کا حصہ تھے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ’’ محکمے کی جانب سے مہلوک کانسٹیبل کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد اور معاوضہ دیا جائے گا، ساتھ ہی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔‘‘