آج پریاگ راج میں ہوگی ’چھاتروں کی گونج‘، ہزاروں نوجوانوں سے ہم کلام ہوں گے راہل گاندھی

Wait 5 sec.

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی ہفتے کے روز پریاگ راج میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ سے براہ راست مکالمہ کریں گے۔ راجستھان کے کوٹا اور اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرادون کے بعد اب یہ پروگرام پریاگ راج میں ہونے جا رہا ہے۔ ’چھاتروں کی گونج‘ کے نام سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں پیپر لیک، زیر التوا بھرتیاں، بھرتی امتحانات میں تاخیر، اور بدعنوانی کے ساتھ ساتھ بے روزگاری جیسے مسائل بنیادی طور پر اٹھائے جائیں گے۔ کانگریس نے اس پروگرام میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت کا دعویٰ کیا ہے۔واضح رہے کہ راہل گاندھی آج شام تقریباً 6:30 بجے کے پی انٹر کالج گراؤنڈ پہنچیں گے اور رات 8:30 بجے تک طلبہ سے بات کریں گے۔ پروگرام کی خاص بات یہ ہوگی کہ مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ کے ساتھ اسٹیج پر راہل گاندھی اکیلے ہوں گے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ اس گفتگو کو سیاسی تقریر کے بجائے نوجوانوں کے مسائل پر مرکوز رکھا جائے گا۔ پروگرام سے پہلے راہل گاندھی سوراج بھون جائیں گے۔ یہاں وہ پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، ریاستی انچارج، شریک انچارجوں اور سینئر لیڈران کے ساتھ آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ کریں گے۔ اس کے بعد وہ کے پی انٹر کالج کے لیے روانہ ہوں گے۔THE COUNTDOWN BEGINS!Join the movement and raise your voice for the students and youth with LoP Shri @RahulGandhi ji.Prayagraj, Uttar PradeshStay tuned to our social media handles for live updates. https://t.co/PyuzChgH3J https://t.co/17P1scygNJ… pic.twitter.com/7neWAnjQsR— Congress (@INCIndia) August 8, 2026کانگریس کے مطابق پروگرام میں شامل ہونے کے لیے تقریباً 2 لاکھ طلبہ نے رجسٹریشن کرایا ہے، جبکہ پارٹی نے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کی موجودگی کا ہدف رکھا ہے۔ پروگرام کے حوالے سے کانگریس نے پریاگ راج اور آس پاس کے اضلاع میں وسیع تیاریاں کی ہیں۔ صوبائی کانگریس صدر اجے رائے نے ’نکڑ سبھاؤں‘ کے ذریعے طلبہ کو پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ پریاگ راج کو اس پروگرام کے لیے منتخب کرنے کی وجہ بھی نوجوانوں کی بڑی آبادی ہے۔ شہر کے مختلف رہائشی علاقوں اور ہاسٹلز میں تقریباً 2 لاکھ مقابلہ جاتی امتحانات کے طلبہ رہ کر سرکاری نوکریوں کی تیاری کرتے ہیں۔ ان میں بڑی تعداد پوروانچل کے نوجوانوں کی ہے۔ الٰہ آباد یونیورسٹی کے علاوہ ایم این این آئی ٹی اور آئی آئی آئی ٹی جیسے اداروں کی وجہ سے بھی پریاگ راج طویل عرصے سے نوجوانوں اور طلبہ کی سیاست کا ایک بڑا مرکز رہا ہے۔ . . .Under #ChhatronKiGoonj, tomorrow, 250+ Student Goonj Parks will come alive across the country. As LoP Shri @RahulGandhi interacts directly with students in Prayagraj,… pic.twitter.com/c8KOsRRuk3— Congress (@INCIndia) August 7, 2026’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کا آغاز میوزیکل پرفارمنس سے ہوگا۔ نوجوانوں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے پاپ سنگر لشکری اور ایم سی الطاف کو پرفارمنس کے لیے بلایا گیا ہے۔ کانگریس کے مطابق پروگرام میں روایتی سیاسی تقریر کے بجائے طلبہ سے براہ راست مکالمے پر زور رہے گا۔ راجستھان اور اتراکھنڈ میں پروگراموں کے بعد کانگریس نے پریاگ راج کو ’چھاتروں کی گونج‘ کے اگلے پڑاؤ کے طور پر منتخب کیا ہے۔ پارٹی اسے پوروانچل کے نوجوانوں تک رسائی حاصل کرنے اور اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے لحاظ سے ایک اہم پروگرام کے طور پر دیکھ رہی ہے۔Cancellation for booking of venue revoked for Rahul Gandhi's public interaction event 'Chhatron Ki Goonj', scheduled to be held in Uttar Pradesh's Prayagraj pic.twitter.com/eAjWO9tmJE— ANI (@ANI) August 7, 2026راہل گاندھی کے مجوزہ پروگرام ’چھاتروں کی گونج‘ کے حوالے سے پریاگ راج میں کئی دنوں سے جاری بے یقینی 7 اگست کو ختم ہو گئی۔ کایستھ پاٹھ شالا (کے پی) ٹرسٹ نے پہلے دی گئی اجازت واپس لینے کے بعد اپنا فیصلہ بدلتے ہوئے کے پی انٹر کالج گراؤنڈ میں پروگرام منعقد کرنے کی اجازت دے دی۔ اس سے پہلے ٹرسٹ کی جانب سے اجازت منسوخ کیے جانے کے بعد کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے اور رکن پارلیمنٹ اجول رمن سنگھ نے ڈی ایم منیش کمار ورما سے ملاقات کی۔ میٹنگ میں ایڈیشنل پولیس کمشنر (امن و امان) ڈاکٹر اجے پال شرما بھی موجود تھے۔ کانگریس لیڈران نے واضح کیا کہ 8 اگست کو مجوزہ پروگرام کو ملتوی کرنا ممکن نہیں ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ پروگرام پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور اگر ٹرسٹ اجازت دیتا ہے تو سیکورٹی اور دیگر انتظامات میں پورا تعاون کیا جائے گا۔प्रयागराज आ रहा हूं - देश के उस शहर में जहां सबसे ज़्यादा नौजवान तैयारी करते हैं।एक बात साफ़ है: यहां का हर छात्र जानता है कि system बेईमान हो चुका है। आपकी मेहनत में कोई कमी नहीं - कमी उस system की नीयत में है जो आपकी मेहनत का दाम नहीं देती।पेपर लीक, रुकी भर्तियाँ, सालों का… pic.twitter.com/upgHb0GiM0— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 7, 2026دوسری جانب پروگرام کی اجازت ملنے کے بعد راہل گاندھی نے پریاگ راج میں منعقد ہونے والے ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام سے قبل ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت جھکتی ہے بس آواز ایک ساتھ اٹھنی چاہیے۔ ہفتے کے روز پریاگ راج میں یہی بات کرنے آ رہا ہوں۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’پریاگ راج آ رہا ہوں۔ ملک کے اس شہر میں جہاں سب سے زیادہ نوجوان تیاری کرتے ہیں۔ ایک بات صاف ہے، یہاں کا ہر طالب علم جانتا ہے کہ سسٹم بے ایمان ہو چکا ہے۔ آپ کی محنت میں کوئی کمی نہیں، بلکہ کمی اس سسٹم کی نیت میں ہے، جو آپ کی محنت کا صلہ نہیں دیتی۔‘‘