(10 اگست 2026): الیکٹرک بائیک چلانے والوں پر دو پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں حکم عدولی پر بڑے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔پٹرولیم مصنوعات کے مہنگا ہونے اور ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ کے لیے دنیا بھر میں حکومتیں الیکٹرک وہیکلز کو پروموٹ کر رہی ہیں جب عوام میں بھی یہ قبولیت حاصل کر چکی ہیں، جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد عام فیول گاڑیاں چھوڑ کر الیکٹرک وہیکلز پر منتقل ہو رہے ہیں۔تاہم الیکٹرک بائیک اور سائیکل چلانے والوں پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی ہے جس میں ایک مضحکہ خیز بھی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں الیکٹرک سائیکلوں اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے لیے ہیلمٹ اور روشنی کو منعکس کرنے والے چمکدار کپڑے پہننا لازمی قرار دے دیا ہےپیرس کی سڑکوں پر کرائے کی الیکٹرک سائیکلوں اور موٹر سائیکلز پر 2023 سے پابندی عائد ہے۔ تاہم ذاتی ملکیت والی سائیکلیں اور سکوٹرز اب بھی بڑے پیمانے پر استعمال ہو رہے ہیں۔پولیس حکام کےج مطابق پابندی کا فیصلہ ان گاڑیوں کے استعمال سے ہونے والے حادثات میں اضافے کے پس منظر میں سامنے آیا ہے کیونکہ ان میں سے ایک بڑا تناسب سر پر شدید یا مہلک چوٹوں کا باعث بنا ہے۔پولیس نے متنبہ کیا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 135 یورو (156 ڈالر) جرمانہ ہوگا جبکہ چمکدار جیکٹ یا روشنی کو عکس کرنے والے کپڑے نہ پہننے والے کو 35 یورو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس فیصلے کا اطلاق عوامی سڑکوں پر ہر وقت ہوگا۔