راجیہ سبھا: ہلدوانی میں ’شدھی کرن‘ واقعہ پر کھڑگے کا اظہارِ ناراضگی، نڈا نے جانچ کرانے کا کیا وعدہ

Wait 5 sec.

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے 8 اگست کو اتراکھنڈ کے ہلدوانی واقع رام لیلا میدان میں ہوئی ’وجے شنکھ ناد ریلی‘ کی تھی۔ کھڑگے ریلی کر کے واپس دہلی آ گئے، لیکن اب رام لیلا میدان میں ’شدھی کرن‘ پوجا کی خبر سرخیوں میں ہے، جس پر کانگریس نے اپنا سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ اس معاملہ پر آج پارلیمنٹ میں بھی ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔मैंने हल्द्वानी के रामलीला मैदान में एक जनसभा को संबोधित किया।उस जनसभा में मैंने किसी जाति या धर्म का नाम नहीं लिया, सिर्फ जनता की समस्याओं पर बात की। लेकिन बड़े दुख के साथ कहना पड़ता है कि मेरे भाषण के बाद BJP के लोगों ने वहां हवन किया और उस स्टेज का शुद्धिकरण करने का काम… pic.twitter.com/GG7dNXMcZv— Congress (@INCIndia) August 13, 2026آج راجیہ سبھا کی کارروائی کے دوران ایوان میں حزب اختلاف کے قائد ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ’’میں اپنے درج فہرست ذات (ایس سی) یا دلت ہونے کو ایشو نہیں بناتا، لیکن ’شدھی کرن‘ واقعہ سے میری توہین کی گئی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’بڑی تکلیف کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ میں نے ہلدوانی میں عوامی خطاب کے دوران رام لیلا میدان میں تقریر کی۔ لاکھوں لوگ وہاں موجود تھے۔ اس وقت میں نے کسی سماج یا کسی مذہب کا نام نہیں لیا، وہاں صرف لوگوں کے مسائل بیان کیے۔ لیکن میری تقریر کے بعد کل اُن لوگوں نے پوجا کر کے اس اسٹیج کی تطہیر کا کام کیا۔‘‘मैं इस बात को राजनीतिक मुद्दा नहीं बनाना चाहता। मैं वर्षों से इस सदन का सदस्य हूं और निचले सदन में भी रहा।मैंने कभी किसी से यह नहीं कहा कि मैं दलित हूं, मेरी रक्षा करो और न ही किसी के सामने गिड़गिड़ाया। मुझ में लड़ने की शक्ति है और मैं लड़ता हूं। लेकिन हल्द्वानी में स्टेज का… pic.twitter.com/gvOanoG81i— Congress (@INCIndia) August 13, 2026کھڑگے کے اس بیان پر مرکزی وزیر جے پی نڈا نے ایوانِ بالا میں کہا کہ ’’حکومت اس عمل کی مذمت کرتی ہے اور اس کی جانچ کرائی جائے گی۔‘‘ انھوں نے واضح لفظوں میں یہ بھی کہا کہ ’’بی جے پی ایسی سرگرمیوں کی حمایت نہیں کرتی۔ میں آپ کے جذبات کی حمایت کرتا ہوں۔ ہمارے لیے بھی یہ افسوسناک ہے۔ براہ کرم بار بار یہ مت کہیے کہ ’ہم نے کیا‘۔ بی جے پی اس کی حمایت نہیں کرتی۔‘‘‘ اس پر کھڑگے نے کہا کہ ’’میں نڈا جی کا نام نہیں لے رہا ہوں۔ میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ معاملہ درج کیا جائے اور جن لوگوں نے ایسا کیا ہے، انہیں گرفتار کیا جائے۔ ہمارا یہی مطالبہ ہے۔‘‘Delhi: Rajya Sabha Leader of the House and Union Minister JP Nadda says, "What Kharge ji said is really sad, not just for the Congress party but for all of us. Because he said that BJP people... Let me clarify that the BJP does not subscribe to such activities..." pic.twitter.com/00a5rFm6mB— IANS (@ians_india) August 13, 2026اس معاملہ میں راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھاکرشنن نے کہا کہ ’’اگر چھوا چھوت گناہ نہیں ہے تو اس دنیا میں کوئی گناہ نہیں ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم سب اس (شدھی کرن واقعہ) کی مذمت کرتے ہیں، چاہے ہماری پارٹی کوئی بھی ہو۔ ہم سب پاک ہیں۔ جن لوگوں نے یہ کیا ہے، انہیں پکڑا جانا چاہیے۔ اس پر کوئی دو رائے نہیں ہے۔‘‘ اس دوران کھڑگے نے مطالبہ کیا کہ ہلدوانی میں جن لوگوں نے اسٹیج کا ’شدھی کرن‘ کیا، ان پر چھوا چھوت ایکٹ کے تحت کیس درج ہو اور انھیں گرفتار کر جیل بھیجا جائے۔मेरी मांग है:हल्द्वानी में जिन लोगों ने स्टेज का शुद्धिकरण किया, उन पर Untouchability Act के तहत केस दर्ज हो और उन्हें गिरफ्तार कर जेल भेजा जाए।: कांग्रेस अध्यक्ष और राज्यसभा में नेता प्रतिपक्ष श्री @kharge pic.twitter.com/z4oBsRrSh3— Congress (@INCIndia) August 13, 2026قابل ذکر ہے کہ ہلدوانی ریلی کے بعد ’شری رام سینا دھرمارتھ سیوا نیاس‘ کی جانب سے رام لیلا میدان میں ’شدھی کرن یگیہ‘ کرایا گیا تھا۔ تنظیم کے اراکین نے کھڑگے کو سناتن اور ہندو تنظیموں کا مخالف قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جس میدان میں رام لیلا کا انعقاد ہوتا ہے، وہاں ایسے شخص کے آنے کے بعد میدان کی تطہیر کیا جانا ضروری تھا۔ اب کانگریس کے درج فہرست ذات مورچہ نے اس پورے واقعہ کو دلت مخالف ذہنیت قرار دیتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ شدھی کرن یگیہ بی جے پی سے وابستہ لوگوں نے کرایا ہے۔ پارٹی لیڈران نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر کانگریس کی ریلی کے بعد ہی رام لیلا میدان کے ’شدھی کرن‘ کی ضرورت کیوں پیش آئی؟