’ٹاٹا سنز‘ کے چیئرمین چندرشیکھرن کے استعفیٰ کے باعث ٹاٹا گروپ کے بڑے اسٹاک ’کریش‘، 50 ہزار کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

Wait 5 sec.

ٹاٹا سنز کے چیئرمین کے عہدے سے این چندرشیکھرن نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے استعفیٰ دینے کی خبر آتے ہی بدھ کو کاروبار کے دوران ٹاٹا گروپ کے تمام شیئرز میں بھاری گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ خاص طور پر ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس)، تیجس نیٹورکس اور ٹاٹا موٹرس سب سے زیادہ گرے۔ ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق ٹاٹا گروپ کے تمام شیئرز میں بھاری گراوٹ کی وجہ سے ٹاٹا گروپ کے مارکیٹ کیپ میں بھاری گراوٹ آئی۔ مجموعی طور پر 50 ہزار کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ ' , %Read more: https://t.co/ap0xrfQsRO #Sensex #Market #MarketNews #TCS pic.twitter.com/du0Xxt4Kvj— IndiaToday (@IndiaToday) August 12, 2026ٹاٹا سنز کا عہدہ چھوڑنے کے بعد این چندرشیکھرن دوبارہ چیئرمین کے عہدے کے لیے اپلائی نہیں کریں گے۔ انہوں نے یہ عہدہ 18 اگست کو ہونے والی ٹاٹا گروپ کی سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) سے قبل چھوڑا ہے۔ حالانکہ اب بھی وہ بورڈ کے رکن برقرار رہیں گے۔ واضح رہے کہ این چندرشیکھرن کے استعفیٰ کی خبر آنے کے بعد ٹی سی ایس کے شیئرز میں 5.59 فیصد کی گراوٹ آئی، جس سے یہ ٹاٹا گروپ کے شیئرز میں سب سے زیادہ گراوٹ درج کرنے والا شیئر بن گیا۔ تیجس نیٹورکس میں 2.17 فیصد کی گراوٹ آئی، جبکہ ٹاٹا موٹرس پی وی شیئر میں 3 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔ٹاٹا موٹرس کو پہلی سہ ماہی میں 62 فیصد کا نقصان، ٹیرف کے سبب جے آر ایل کے منافع میں آئی کمیاس کے علاوہ ٹاٹا کمیونیکیشنز کے شیئرز میں 1.25 فیصد کی گراوٹ آئی، جبکہ ٹاٹا الیکسی کے شیئرز میں 1.19 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔ ٹاٹا پاور کے شیئرز میں 2 فیصد اور ٹاٹا اسٹیل کے شیئرز میں 0.99 فیصد کی گراوٹ آئی۔ انڈین ہوٹلز کمپنی کے شیئرز 0.83 فیصد گرے، ٹاٹا ٹیلی سروسز (مہاراشٹر) کے شیئرز 0.80 فیصد گرے اور وولٹاس کے شیئرز 0.56 فیصد نیچے آئے۔ ٹاٹا کیپیٹل میں 0.23 فیصد کی گراوٹ آئی جبکہ ٹرینٹ میں 0.13 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔ اسی طرح ٹاٹا انویسٹمنٹ کے شیئرز میں 0.78 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔ نیلکو کے شیئرز میں 1.64 فیصد کی گراوٹ ہے۔ ٹاٹا کمرشل وہیکل کے شیئرز میں 2.34 فیصد کی گراوٹ ہے۔ ٹاٹا گروپ کی سرکردہ کمپنی ٹائٹن کے شیئرز میں بھی 2.30 فیصد کی گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ ٹاٹا گروپ کے ٹرینٹ شیئر میں بھی گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس کے شیئرز میں بھی 1.67 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔