لال قلعہ، چاندنی چوک اور رنگ روڈ پر نو انٹری، 15 اگست کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری

Wait 5 sec.

جشن یوم آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں دہلی ٹریفک پولیس نے 13 اگست کی فل ڈریس ریہرسل اور 15 اگست کی مرکزی تقریب کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ دونوں دن لال قلعہ اور آس پاس کے علاقوں میں صبح 4 بجے سے 10 بجے تک کئی اہم سڑکیں عام گاڑیوں کے لیے بند رہیں گی۔ ان راستوں پر صرف پاس لگی ہوئی مجاز گاڑیوں کو آمد و رفت کی اجازت ہوگی۔ نیتاجی سبھاش مارگ، لوتھین روڈ، ایس پی مکھرجی مارگ، چاندنی چوک روڈ، نشاد راج مارگ، ایسپلینیڈ روڈ اور راج گھاٹ سے آئی ایس بی ٹی تک رنگ روڈ پر ٹریفک پابندیاں عائد رہیں گی۔ اس کے علاوہ انڈیا گیٹ سی-ہیکساگن، تلک مارگ، متھرا روڈ، بی ایس زیڈ مارگ، جے ایل این مارگ اور رنگ روڈ کے کچھ حصوں سے بھی عام لوگوں کو گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔13 اگست کی ریہرسل کے لیے 12 اگست رات 12 بجے سے 13 اگست صبح 11 بجے تک نظام الدین کھٹہ سے وزیرآباد برج کے درمیان مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت بند رہے گی۔ وہیں مہارانا پرتاپ آئی ایس بی ٹی اور سرائے کالے خان آئی ایس بی ٹی کے درمیان بین ریاستی بسیں بھی نہیں چلیں گی۔ اس کے بعد 14 اگست کی رات 12 بجے سے 15 اگست کی صبح 11 بجے تک یہی انتظام نافذ رہے گا۔ ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں کے کئی روٹس تبدیل کیے جائیں گے۔ لال قلعہ، جامع مسجد اور پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن کی جانب جانے والی بسوں کو کئی مقامات پر پہلے ہی روک کر متبادل راستوں پر بھیج دیا جائے گا۔ عام بس سروس صبح 11 بجے کے بعد بحال کر دی جائے گی۔جنوبی دہلی سے شمالی دہلی جانے والے لوگ اروندو مارگ، صفدرجنگ روڈ، کمال عطا ترک مارگ، کوٹلیہ مارگ، مدر ٹریسا کریسنٹ، پارک اسٹریٹ، مندر مارگ، پنچ کوئیاں روڈ اور رانی جھانسی روڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کناٹ پلیس، منٹو روڈ، بھوبھوتی مارگ، اجمیری گیٹ اور نیا بازار کے راستے سے بھی سفر کیا جا سکتا ہے۔ مشرقی اور مغربی دہلی کے درمیان آنے جانے والی گاڑیاں این ایچ-24/این ایچ-9، نظام الدین کھٹہ، باراپولا روڈ اور رنگ روڈ کا استعمال کر سکتی ہیں۔ ڈی این ڈی سے آنے والی گاڑیوں کو بھی باراپولا روڈ کے ذریعے آگے جانے کا متبادل راستہ ملے گا۔پرانی دہلی اور نئی دہلی ریلوے اسٹیشن، کشمیری گیٹ آئی ایس بی ٹی، ایل این جے پی اسپتال اور کستوربا اسپتال جانے والے مسافروں کے لیے بھی متبادل راستے مقرر کیے گئے ہیں۔ مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھر سے نکلنے سے پہلے اپنے راستے کی ضرور جانچ کر لیں اور وقت سے پہلے روانہ ہوں۔ سیکورٹی کے پیش نظر کیمرہ، دوربین، چھتری، ہینڈ بیگ، بریف کیس، ٹرانزسٹر، لائٹر، ٹفن باکس اور پانی کی بوتل جیسی اشیا کو تقریب گاہ کی جانب نہ لے جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کسی مشتبہ شخص یا چیز کے نظر آنے پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ دہلی میں 2 اگست سے 16 اگست 2026 تک ڈرون، کواڈ کاپٹر، پیرا گلائیڈر، پیرا موٹر، ہینگ گلائیڈر، ہاٹ ایئر بیلون اور ایسے دیگر فضائی آلات اڑانے پر پابندی ہے۔ ٹریفک پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ 13 اور 15 اگست کو گھر سے نکلنے سے پہلے ٹریفک انتظامات کی معلومات حاصل کریں اور ممکن ہو تو متبادل راستوں کا استعمال کریں۔