’پوسٹ کرنے والوں کا نام، پتہ بتائیں‘، آئینی عہدوں پر فائز شخصیات کے خلاف نازیبا تبصروں پر دہلی پولیس کا ’ایکس‘ کو خط

Wait 5 sec.

دہلی پولیس نے آئینی عہدوں پر فائز شخصیات کے خلاف قابل اعتراض اور نازیبا تبصرے والے پوسٹس کو لے کر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کو نوٹس بھیجا ہے۔ پولیس نے ایسے پوسٹس کو نہ صرف فوری طور پر ڈیلیٹ کرنے کو کہا ہے کہ بلکہ ان سے متعقلہ اکاؤنٹ ہولڈر کا نام اور پتہ سمیت دیگر ضروری تفصیلات بھی مانگی ہیں۔Delhi Police writes to X over alleged derogatory content targeting constitutional headsRead @ANI Story | https://t.co/aJ5A0i2xmU #DelhiPolice #Content #Protest pic.twitter.com/rJPaTcEviM— ANI Digital (@ani_digital) July 29, 2026رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نازیبا تبصروں کے خلاف شکایت ملنے کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔ پولیس نے ’ایکس‘ کو خط لکھ کر کہا کہ آئینی عہدوں پر فائز شخصیات کے خلاف توہین آمیز، گمراہ کن اور ہتک آمیز مواد شیئر کیے جا رہے ہیں۔ پولیس نے ’ایکس‘ سے ایسی تمام پوسٹس/ویڈیوز کو فوری طور پر ڈیلیٹ کرنے کو کہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایسی پوسٹ کرنے والے اکاؤنٹ ہولڈر کا مکمل نام، پتہ، رابطے کی تفصیلات اور ای میل آئی ڈی جیسی مکمل رجسٹریشن کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مواد پوسٹ کرنے والے کی لاگ ان اور لاگ آؤٹ کی تفصیلات، وقت اور تاریخ کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔پولیس نے ’ایکس‘ سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر تفتیش میں معاون ثابت ہونے والی کوئی اور ضروری معلومات موجود ہوں تو وہ بھی فراہم کی جائیں۔ اس کے ساتھ ہی مبینہ پوسٹ/ویڈیو سے منسلک تفصیلات کو بھی مستقبل کے لیے محفوظ رکھنے کو کہا گیا ہے۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کے خلاف کارروائی مسلسل جاری ہے۔ افسران کے مطابق سوشل میڈیا مانیٹرنگ کے ذریعہ ایسی پوسٹس کی شناخت کی جا رہی ہے جن میں مبینہ طور پر قابل اعتراض، نازیبا یا اشتعال انگیز زبان کا استعمال کیا گیا ہے۔ ایسے معاملات میں متعلقہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم، اکاؤنٹ چلانے والوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کو نوٹس بھیج کر معلومات طلب کی جا رہی ہیں۔