آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سخت، قیمت امریکی ووٹرز چکائیں گے، ایران کی دھمکی

Wait 5 sec.

واشنگٹن/تہران (01 اگست 2026): ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور دیگر کارروائیاں جاری رہیں تو اس کے نتائج امریکی عوام اور بالخصوص امریکی ووٹرز کو بھگتنا ہوں گے۔ایرانی عہدیدار محمد باقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سمیت اہم بحری راستے بند کیے جا سکتے ہیں، جس سے عالمی معیشت اور تیل کی منڈی کے ساتھ امریکی عوام بھی متاثر ہوں گے۔ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے رکن محمد باقر ذوالقدر نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ دنیا بھر میں محسوس کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اقدامات کے نتائج بالآخر امریکی ووٹرز تک پہنچیں گے اور انھیں اس پالیسی کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔دوسری جانب امریکی بحریہ نے ایران کے خلاف آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی مزید سخت کر دی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ناکہ بندی کے دوران اب تک تقریباً 30 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا جا چکا ہے، جب کہ دو تجارتی جہازوں کو غیر فعال اور دو دیگر جہازوں پر سوار ہو کر ان کی تلاشی لی گئی ہے۔امریکا کا ایف 35 بی اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ نامعلوم وجوہ کے سبب گر کر تباہسینٹ کام کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تقریباً 30 امدادی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ایرانی عہدیدار نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں تو ایران آبنائے ہرمز سمیت دیگر اہم بحری راستے بند کرسکتا ہے۔ ان کے مطابق اس اقدام سے عالمی تیل کی منڈی اور معیشت پر شدید اثرات مرتب ہوں گے۔آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل کی گزرگاہوں میں شامل ہے اور اس کے ذریعے ہونے والی عالمی تجارت میں خلل سے تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے معاشی اثرات سے امریکی عوام بھی محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔