کامن ویلتھ گیمز 2026 میں جمعہ کی دیر رات مینز جویلین تھرو مقابلے میں ملک کے ہاتھ 2 تمغے لگے۔ نیرج چوپڑا نے (85.83 میٹر) چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ یش ویر سنگھ (85.41 میٹر) نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ سری لنکا کے رومیش تھرنگا پتھیراج (89.75 میٹر) نے خطاب اپنے نام کیا۔کامن ویلتھ گیمز: ہرش سنگھ اور اسمتا ڈے نے ہندوستان کو جوڈو میں دلائے تاریخی دو طلائی تمغے، باکسنگ میں بھی شاندار پیشرفتاوولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے اپنی پہلی کوشش میں 80.97 میٹر کی دوری طے کی۔ اس کے بعد انہوں نے 85.83 میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے سیزن کی بہترین تھرو کی۔ تیسری اور چوتھی کوشش میں نیرج نے بالترتیب 81.29 میٹر اور 80.73 میٹر کی دوری طے کی۔ گولڈ میڈل جیتنے والے رومیش تھرنگا پتھیراج نے 89.75 میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا۔