امریکی سینیٹر کی آخری رسومات میں موجود ٹرمپ کی جے ڈی وینس کو’ ٹک ٹیک ‘ پیشکش کی ویڈیو وائرل

Wait 5 sec.

واشنگٹن(29 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر منفرد اور غیر متوقع انداز سوشل میڈیا پر بحث اور دلچسپی کا مرکز بن گیا ہے۔ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کی آخری رسومات کے دوران صدر ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو ٹک ٹیک کی ڈبیہ نکال کر کھانے کی پیشکش کی، جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔معروف امریکی سیاستدان اور سینیٹر لنڈسے گراہم کا 11 جولائی 2026 کو انتقال ہوا تھا، جن کی آخری رسومات حال ہی میں واشنگٹن ڈی سی میں ادا کی گئیں۔Two hours into Lindsey Graham’s funeral, President Trump has started dealing Tic-Tacs to Vance and Bessent, giving them a laugh 47 has looked into the camera multiple times, so he knows he’s being watched, but he doesn’t care pic.twitter.com/veUaOj68AN— Nick Sortor (@nicksortor) July 28, 2026اس سوگوار تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ نائب صدر جے ڈی وینس، اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سمیت کئی عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران اس وقت ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب کیمرے کی آنکھ نے صدر ٹرمپ کو قید کیا جنہوں نے سنجیدہ ماحول کے برعکس اپنی جیب سے ٹک ٹیک کی ڈبیہ نکالی اور اپنے دائیں بائیں بیٹھے نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کی طرف بڑھائی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس اچانک پیشکش پر دونوں رہنما مسکرا دیے اور نرمی سے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔سنجیدہ تقریب کے دوران پیش آنے والے اس ہلکے پھلکے اور مزاحیہ لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ آن لائن صارفین کی جانب سے اس غیر روایتی اور بے ساختہ انداز پر مختلف اور دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، جو انٹرنیٹ پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔