روس کا ’ٹیلی گرام‘ پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام، پاول دوروف کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری

Wait 5 sec.

روس کی اعلیٰ ترین سیکورٹی ایجنسی فیڈرل سیکورٹی سروس (ایف ایس بی) نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹیلی گرام‘ کے بانی پاول دوروف کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے الزام میں مجرمانہ مقدمہ درج کیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے انٹرنیشنل وارنٹ جاری کیا ہے۔ حالانکہ دوروف یا ٹیلی گرام کی جانب سے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔Russia charges Telegram founder Pavel Durov with 'facilitating terrorism', issues international arrest warrant Read @ANI Story | https://t.co/ciUbuXCkHY #PavelDurov #Telegram #Russia #Terrorism pic.twitter.com/FVZwTyoEHI— ANI Digital (@ani_digital) July 29, 2026ایف ایس بی کے مطابق یہ الزام ٹیلی گرام کے اس مواد کو نہ ہٹانے سے متعلق ہے جس کا استعمال یوکرین کے اسپیشل سروسز، دہشت گرد اور انتہا پسند تنظیموں کے ذریعہ روس کے اندر تخریب کاری دہشت گردی، بڑے پیمانے پر قتل عام اور سائبر فراڈ کی مہمات کی تیاری اور ہم آہنگی کے لیے کیا جا رہا تھا۔2013 میں شروع ہوئے اینکرپٹڈ میسجنگ ایپ ’ٹیلی گرام‘ کے ایک ارب سے زائد صارف ہیں اور روس-یوکرین جنگ کے دوران فریقین کے ذریعہ اس کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ روس نے حالیہ سالوں میں ٹیلی گرام کے استعمال کو محدود کرنے کی کئی بار کوشش کی ہے اور اپنی حکومت کی حمایت یافتہ ’میکس‘ میسجنگ سروس کو فروغ دیا ہے۔روس میں پیدا ہوئے پاول دوروف کے پاس اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور فرانس کا پاسپورٹ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے روسی افسران کے دباؤ کی وجہ سے 2014 میں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’وی کونٹاکٹے‘ کے شیئرز فروخت کر دیے تھے۔ رپوٹس کے مطابق فرانسیسی حکام دوروف کے خلاف ان الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ٹیلی گرام اپنے پلیٹ فارم پر مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے میں ناکام رہا اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے درخواستوں پر اس نے مناسب تعاون نہیں کیا۔ حالانکہ دوروف اپنے پلیٹ فارم کا کسی بھی غلط کام میں استعمال ہونے سے انکار کرتے ہیں۔