’ملک کے لیے منشیات سے پاک نوجوان ضروری‘، وزیراعظم مودی نے منشیات مخالف مہم کا آغاز کیا

Wait 5 sec.

وزیراعظم نریندر مودی نے منشیات کے خلاف چلائی جا رہی 100 ہفتوں پر مشتمل خصوصی مہم ’’نشہ سے پاک نوجوان کے لیے وکست بھارت سنکلپ ابھیان‘‘ کے افتتاح کے موقع پر ملک کے عوام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے منشیات کو معاشرے اور ملک کے مستقبل کے لیے ایک سنگین چیلنج قرار دیا، اور اس کے خلاف عوامی شراکت داری بڑھانے پر زور دیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’’وکست بھارت کی تعمیر کا خواب اسی وقت شرمندۂ تعبیر ہو سکتا ہے، جب ملک کا نوجوان طبقہ صحت مند، بیدار اور نشے کی لت سے دور رہے۔‘‘Speaking at the launch of 'Nasha Mukt Yuva for Viksit Bharat Sankalp Abhiyan', a 100-week campaign against substance abuse. I urge every citizen, especially our youth, to join this movement. https://t.co/ucvrcAyK4C— Narendra Modi (@narendramodi) August 2, 2026وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’نشے کی لت نہ صرف نوجوانوں کے مستقبل کو نقصان پہنچاتی ہے، بلکہ خاندان، معاشرے اور قوم کی ترقی کو بھی متاثر کرتی ہے۔‘‘ وزیراعظم نے ملک کے ہر شہری، خصوصاً نوجوانوں سے اس مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’منشیات کے خلاف یہ صرف ایک سرکاری مہم نہیں، بلکہ اسے ایک عوامی تحریک بننا چاہیے۔ اس مقصد کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو آگے آکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔‘‘ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’’نوجوانوں کو نشے سے دور رکھنے کے لیے بیداری، تعلیم اور اجتماعی کوششیں نہایت ضروری ہیں۔‘‘انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اگر ملک کے شہری متحد ہو کر اس سمت میں کام کریں گے تو ہندوستان کو نشہ سے پاک بنانے کا ہدف ضرور حاصل کیا جا سکے گا۔ وزیراعظم نے تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے نوجوانوں کو بیدار کریں، انہیں منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کریں اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’’یہ مہم وکست بھارت کے عزم کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔‘‘ اپنے خطاب کے اختتام پر وزیراعظم مودی نے ایک بار پھر تمام شہریوں اور نوجوانوں سے اس تحریک میں سرگرم انداز میں شامل ہونے اور نشہ سے پاک ہندوستان کی تعمیر میں اپنا تعاون دینے کی اپیل کی۔